🗓️
سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے افغانستان پر قبضے کے خاتمے کے اعلان کے جواب میں امریکہ اور سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن سے انخلا کا منصوبہ تیار کریں۔
یمنی انصار اللہ تحریک کے سینئر رکن اور یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے افغانستان سے امریکی انخلا کی تکمیل کے اعلان پر آج (منگل 31 اگست) رد عمل ظاہر کیا،افغانستان سے امریکہ کی مکمل روانگی کے ساتھ میں امریکہ اور اس کے سعودی اتحادی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ یمن سے نکل جائیں اور جمہوریہ یمن سے نکلنے کا منصوبہ بنائیں تاکہ یمنی عوام استحکام اور قبضے سے دور رہ سکیں۔
انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے زور دیاکہ یمنی عوام کبھی بھی قبضے اور تسلط کو قبول نہیں کریں گے چاہے تنازعات اور محاذ آرائی کتنی ہی دیر کیوں نہ چلے،الحوثی نے کہا کہ یمن جارحیت پسندوں کا قبرستان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں پینٹاگون کے کابل ایئر پورٹ سے آخری امریکی کارگو طیارے کی پرواز کے اعلان کے بعد کہا کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی فوجی موجودگی ختم ہو گئی ہے۔
یادرہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا اس وقت سامنے آیا جب افغان دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھماکے میں 13 امریکی دہشت گرد فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید بڑھ گئی،یہ دھماکہ جمعرات (27 اگست) کو دوپہر کے کچھ دیر بعد ہوا جس میں تیرہ امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جس کے بعد بائیڈن حکومت کو عالمی سطح پر کافی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مشہور خبریں۔
ایرانی فوج مذاق کے موڈ میں نہیں ہے :عراقی سیاستداں
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: حسن العلاوی عراقی سیاست دان نے اربیل کی حالیہ پیش
مارچ
فرانس نے ایرانی سفارتخانے کے سربراہ کو طلب کیا
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: ایران میں فسادات کرانے والے دو یورپی افراد کی گرفتاری
مئی
وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس
نومبر
مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں:وزیر خارجہ
🗓️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ
نومبر
عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی موجودگی سے عربوں کی یکجہتی کو تقویت ملتی ہے:عمان
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں عمان کے مستقل نمائندے نے اس بات پر
مئی
فلسطینی قیدیوں کے خلاف قتل اور جرائم کے سلسلہ جاری
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور
ستمبر
پاکستان کا بحرانی مثلث؛ سیاسی بحران، معاشی مسائل اور دہشت گردی
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا باغی اتحاد
دسمبر
مغربی کابل میں دھماکہ
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر