🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یائر لاپڈ کی سربراہی میں موجودہ کابینہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ اقتصادی بحران کا بنیادی سبب حکومت کو قرار دیا۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج شائع ہونے والے ایک ٹویٹ میں یائر لاپڈ کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس اتحاد کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کی اشیائے خورد و نوش دن بہ دن مہنگے ہوتی جا رہی ہیں، بینکوں نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے، اور مکانات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
نیتن یاہو کے مطابق جو آئندہ انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، لاپڈ کی کابینہ کے پاس اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بدقسمتی سے وہ یہ نہیں جانتی کہ اسرائیل کو اس معاشی بحران سے کیسے نکالا جائے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم 71 دنوں میں مستحکم کابینہ بنائیں گے۔
نیتن یاہو نے صیہونیوں سے وعدہ کیا کہ وہ روزمرہ کے اخراجات کو کم کریں گے اور مزید معاشی تباہی کو روکیں گے، واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے کنسیٹ انتخابات جو مسلسل پانچویں مرتبہ قبل از وقت منعقد ہوں گے، کی تاریخ کا اعلان آئندہ نومبر میں کیا گیا ہے نیز نیتن یاہو جنہیں بدعنوانی کے تین مقدمات کا سامنا ہے، گزشتہ سال اپنے خلاف بنائے گئے اتحاد کی شکست سے سنبھلنے اور اقتدار میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو
اکتوبر
عمران خان نے مذاکرات کے تیسرے دور میں تحریری مطالبات پیش کرنے کی ہدایت کردی، وقاص اکرم
🗓️ 10 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن شیخ
جنوری
صیہونی حکومت اور امریکہ کی بربریت دنیا کے سامنے
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے غزہ کے المعمدانی اسپتال میں
اکتوبر
فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور
جون
برطانوی ڈاکٹر کیوں ہڑتالیں کر رہے ہیں؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں برطانوی
اگست
حزب اللہ کے میزائل کہاں تک پہنچ سکتے ہیں؟ سید حسن نصراللہ کی زبانی
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا
فروری
افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف
🗓️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے
مئی
امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری
اگست