?️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں عام انتخابات میں 89 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جس سےواضح ہوگیاکہ موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم تین دہائیوں میں ساتویں بار اکیلے کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہیں گے۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تین دہائیوں میں ساتویں مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو اکیلے کابینہ نہیں بنا پائیں گے اس لیے کہ اسرائیل میں کل ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کی سربراہی میں قائم لیکوڈ پارٹی ،توریتی یہودیت اور مذہبی صیہونیت کی یونین ، ، شس سمیت نفتالی بنت کی قیادت میں یامینا پارٹی نے کل 59 نشستوں پر کامیابی حاصل کی،یادرہے کہ منگل کے روز ہونے والے انتخابات کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت کے سیاسی تعطل میں کمی آنےکا امکان ہے جبکہ دو سال سے بھی کم عرصے میں مسلسل پانچویں بار انتخابات ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی کے نتائج میں کوروناکے مریض ، اسرائیلی فوجی اور غیر ملکی صہیونی جیسے مخصوص ووٹ شامل نہیں ہیں،تازہ ترین نتائج کے مطابق لیکوڈپارٹی نے کنیسیٹ میں 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور یش ایٹیڈ پارٹی نے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ شاس پارٹی نے نو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، بلیک اور وائٹ پارٹی نے آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، توراتی یہودیت پارٹی اور یامینہ نے سات جبکہ اسرائیل ہمارا گھر ، مذہبی صیہونیت اور نیو امید نے چھ سیٹیں جیتیں اور میرٹز نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
یروشلم پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ متحدہ عرب کی فہرست نے 3.2 فیصد حد کوپار نہیں کیا جبکہ موجودہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور کامن لسٹ پارٹی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب پارٹی کی جماعت کے رہنما ، منصور عباس نے شروع سے ہی اصرار کیا کہ ان کی پارٹی نسیٹ میں رہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ پانچ نشستیں بھی جیت جائیں گے،اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے پاس کم از کم چار نشستیں ضرور ہوں گی،واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ دو سال سے بھی کم عرصے میں چوتھی بار کل انتخابات ہوئے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان
اکتوبر
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی
اگست
شمالی کوریا نیو یارک کو نیوکلیئر وار ہیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے: کانگریس
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سینئر رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے خطرناک منصوبوں کی منظوری کا کیا مطلب ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے گذشتہ رات
مئی
شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر
جولائی
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی
نیٹسریم ہارے ہوئے گھوڑے پر جوا کیوں کھیل رہا ہے؟!
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی
اگست
نصراللہ کے بارے میں صیہونی حکومت کے نمائندے کا تبصرہ
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک نمائندے نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر