سچ خبریں:نابلس میں مزاحمتی فورسز کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بعد صہیونی مزاحمتی تحریک کی جوابی کارروائی سے خوفزدہ ہیں۔
رشیاٹوڈے نے صیہونی حکومت کے چینل 10 کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب مقبوضہ مغربی کنارے میں الاقصی شہداء بریگیڈ کے کمانڈر ابراہیم النابلسی اور ان کے ساتھی، جنہیں جنگ بندی کے آغاز کے بعد نابلس میں صیہونی افواج نے شہید کیا ، کی شہادت کے جواب میں انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہے ۔
چینل نے صہیونی حکام کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کے فوجی گروپوں نے نابلس کے علاقے میں انتقامی کارروائیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں آباد کاروں اور فوج کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مصر کی درخواست پر اس حکومت اور جہاداسلامی کے درمیان جنگ بندی شروع ہونے کے صرف دو دن بعد مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، دریں اثناء المیادین ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس پر قابض فوج کے حملے میں الاقصی شہداء بٹالین کے کمانڈر ابراہیم النابلسی شہید ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے الاقصی شہداء بٹالین کے کمانڈر ابراہیم النابلسی کے نابلس میں ان کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دو ساتھی شہید ہو گئے۔