?️
اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ
صہیونی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی سپریم کورٹ کے ججوں نے ایک خفیہ سماعت میں اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی ایتامار بن گویر پر سخت تنقید کی ہے کیونکہ وہ ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔
جج اسحاق عامیت نے اسرائیلی جیلوں کو بدنام زمانہ گوانتانامو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا دنیا یہ کہتی ہے کہ اسرائیلی جیلیں گوانتانامو ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کو بھوکا رکھا جاتا ہے اور درجنوں قیدی عملاً موت کے دہانے پر ہیں۔
ایک اور جج دفنا باراک ارز نے کہا کہ کئی فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ تک یہ نہیں جانتے کہ ان کے عزیز اسرائیل کی کس جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریڈ کراس کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔
حال ہی میں ایک سول رائٹس گروپ نے اسرائیلی عدالت میں درخواست دی تھی کہ فلسطینی قیدیوں پر بدترین حالات مسلط کیے جا رہے ہیں اور ریڈ کراس کو ملاقات کی اجازت نہ دینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سکیورٹی اہلکار فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج کا نام جنگی علاقوں میں جنسی تشدد کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
گوترش نے اپنے خط میں کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو اسرائیلی جیلوں تک رسائی نہیں دی گئی جس سے ثبوت جمع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جنسی تشدد روکے، تمام الزامات کی تحقیقات کرے اور عالمی مبصرین کو جیلوں تک رسائی دے۔
چند روز قبل وزیر داخلہ بن گویر نے مشہور فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی قید تنہائی میں موجودگی کے دوران اس پر حملہ کیا اور اسے گالی گلوچ کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اس واقعے کی ویڈیو پھیلا کر اس غیر اخلاقی حرکت پر فخر بھی کیا۔
فلسطینی حکام نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ریڈ کراس اور عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ان جرائم کو روکا جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں پر بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کے ساتھ ساتھ بھوک اور طبی سہولیات کی محرومی جیسے غیر انسانی مظالم ڈھا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
آل پاکستان انجمن تاجران نے اہم اعلان کر دیا
?️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) آل پاکستان انجمن تاجران نے ٹیکس پالیسیوں کیخلاف 30 نومبرکو
نومبر
سیاسی قیادت نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرامید
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی رہنماؤں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو
ستمبر
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو
جون
اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے سعودی عرب کا مقصد
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اسرائیل کے ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے
اگست
’حیران کن تشبیہات‘: نگران وزیراعظم کاکڑ کے پاک-چین تعلقات کے امریکا-اسرائیل موازنے پر تنقید
?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے اقوام
ستمبر
ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف
اگست
پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ
?️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح
ستمبر
ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ
جون