?️
سچ خبریں: فلسطینی ہیومن رائٹس سنٹر کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں اس وقت انسانی تاریخ کے بدترین اور ہولناک ترین مظالم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں موجودہ شواہد اور حال ہی میں صہیونی جیلوں سے رہا ہونے والے 100 فلسطینی قیدیوں کے بیانات کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ ان جیلوں میں معصوم قیدیوں پر ہر قسم کے ظلم و ستم، خاص طور پر جسمانی تشدد اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
رہا ہونے والے قیدیوں نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کو ننگا کرنا، ان کی ویڈیوز بنانا، ذہنی و نفسیاتی اذیتیں دینا، اور تشدد کے آلات سے جان بوجھ کر جسمانی نقصان پہنچانا، ان جیلوں میں ہونے والے معمولی مظالم میں شمار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے بارہا فلسطینی مردوں اور خواتین کے خلاف جنسی زیادتیوں کا ارتکاب کیا ہے اور اپنے اس ضد انسانی جرم کو اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ تمام مظالم اس پس منظر میں ہو رہے ہیں کہ ان جیلوں میں قید فلسطینی معصوم شہری ہیں جو محض غزہ پٹی کے رہائشی ہیں۔ انہی میں سے ایک خاتون قیدی نے بتایا کہ اسے شمالی غزہ پٹی میں ایک چیک پوسٹ پر صہیونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل
فرانسیسی حکومت کی حالت زار
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے
اگست
آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ
نومبر
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
وزیر اعظم کا وزراء کے ساتھ اہم اجلاس ہوا
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی
جولائی
بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کی ذلت آمیز شکست کی شروعات
?️ 4 مئی 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اور
مئی
اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ کے ساحل پر حملہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 41ویں روز
مارچ
حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے لیے فوج تعینات کردی
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے
نومبر