سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ ہوا جس کے بعد امریکی قونصل خانے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ اربیل میں امریکی قونصل خانے میں خطرے سے سائرن سنائی دیے، اس رپورٹ کے مطابق خبر رساں ذرائع نے اس ملک کے شمال میں واقع عراقی کردستان میں دہشت گرد جماعتوں کے ہیڈ کوارٹر اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
ان ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی کردستان میں دہشت گرد جماعتوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ چار میزائل صوبہ اربیل کے کوئسنجق علاقے پر داغے گئے نیز سلیمانیہ شہر کے قریب زرکویز اور بانارکوہ کے علاقوں میں کوملے دہشت گرد گروپ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈرونز کے ایک گروپ نے بہارکاز گاؤں کے قریب جانیکان کے علاقے میں دہشت گردوں کے کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، اس سلسلے میں اربیل میں واقع امریکی قونصل خانے میں خطرے سے سائرن بجائے گے۔
خبر رساں ذرائع نے عراق کے کردستان علاقے کے اربیل صوبے میں امریکی اڈوں میں ہائی الرٹ جاری کیے جانے کی خبریں بھی دیں تاہم اس سلسلہ میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔