?️
سچ خبریں:صیہونی شہر رمات گان کے میئر نے ایران کے میزائل حملے کو اسرائیلی تاریخ کا بے مثال اور شدید ترین واقعہ قرار دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائلوں کی تباہی کی طاقت غیرمعمولی تھی۔
ایران کے وسیع پیمانے پر میزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کے ایک شہر کے میئر نے اس واقعے کو تاریخی لحاظ سے بے مثال قرار دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے مرکزی علاقے کے شہر رمات گان کے میئر نے ایران کے بڑے پیمانے پر میزائل حملے کے بعد اسے ایک بیسابقه (یعنی بے نظیر) واقعہ قرار دیا ہے۔
میئر نے اس حملے کو اسرائیل کی تاریخ میں ہونے والے تمام سابقہ جنگوں اور فوجی کارروائیوں سے زیادہ شدید اور وسیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا حملہ شدت اور وسعت کے اعتبار سے بے مثال تھا
اسی حوالے سے، صیہونی چینل 12 نے مزید رپورٹ دی ہے کہ ایرانی میزائلوں کے وار ہیڈز کا حجم اور شدت بھی غیرمعمولی تھا،اس چینل کے مطابق، یہ میزائل جہاں گرتے ہیں، وہاں بڑی پیمانے پر تباہی مچاتے ہیں۔
مزید یہ کہ، صیہونی سرکاری نشریاتی ادارے نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف ڈرون حملے کیے گئے، اور یہ دعویٰ کیا کہ اسرائیلی میزائل بردار جنگی بحری جہاز نے کچھ دیر قبل بحیرہ احمر کی فضاؤں میں ایک ایرانی ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
صیہونی فوج نے یہ بھی بتایا کہ دشمن کا ایک ڈرون شہر ایلات کی فضائی حدود میں داخل ہوا، جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی
?️ 19 فروری 2026 پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش
فروری
کیا چین امریکہ کے آگےجھک جائے گا؟ امریکہ کا دعوی
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر
اپریل
یمنی عوام کے غزہ کی حمایت میں اور امریکہ مخالف وسیع مظاہرے
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں امریکہ اور
مارچ
کمشیر کے سابق وزیراعلی کا بھارتی حکام سے اہم سوال
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے ریاست کے حالات
جولائی
کابینہ نے وزیر خزانہ کے فیصلے پر لگائی روک
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا
اپریل
ترکی کا اسرائیل کو مشورہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے
اکتوبر
امریکی سیاسی نظام کرپٹ ہے؛امریکی سینٹر کا اعتراف
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک سینئر رکن نے اپنے ملک میں صحت
اکتوبر
اسرائیل کے وزیر جنگ کے الفاظ سے جولانی کی توہین
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یسرائیل کاٹز نے شام کے مقبوضہ
مارچ