?️
سچ خبریں:لبنان میں امریکی اورمغربی اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ولید جنبلاط نے امریکی خالی وعدوں پر واضح مایوسی کا اظہار کیا اور عرب ممالک کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے امریکی وعدوں کی ناکامی کی وجوہات پوچھیں۔
لبنان میں امریکی اورمغربی اتحاد کے رہنما ولید جنبلاط ، جو 14 مارچ کی تحریک کے رکن ہیں، نے ایک ٹویٹ میں مصری گیس اور اردن کی بجلی اپنے ملک تک پہنچانے میں مدد کے امریکی وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم بجلی کی کمی کے پہلے نقطہ پر کیوں واپس آئے؟
انھوں نے اس حوالے سے لکھاکہ اس بجلی کا کیا ہوا جو اردن سے آنے والی تھی اور وہ مصری گیس کہاں گئی جو ہم تک پہنچنے والی تھی؟انھوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں لبنان، شام اور اردن کے درمیان اردن سے لبنان کو بجلی کی منتقلی کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھا، تاہم اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور لبنانی عوام نے اس حوالے سے کوئی تبدیلی محسوس نہیں کی۔
دوسری جانب اس حقیقت کے باوجود کہ شامی حکام نے شروع سے ہی گیس پائپ لائن کی تکنیکی تیاری کا اعلان کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر مصر کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بعض تجزیہ کاروں نے اس منصوبے پر غور کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وائٹ ہاؤس سے دوبارہ قاہرہ کو گرین لائٹ موصول ہونے کی شرط ہے۔
مشہور خبریں۔
اداروں کی آپس میں چپقلش ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، راجا پرویز اشرف
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا
جنوری
امریکی عہدیدار کا طالبان کو ہیئت تحریرالشام کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے طالبان کو ہیئت
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری
پی ڈی ایم کے رویے کو دیکھ کر قانونی قدم اٹھائیں گے
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
بلوچستان: اربوں روپےکے بجٹ کے باوجود اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہوئی
?️ 6 جون 2021بلوچستان ( سچ خبریں) بلوچستان میں اسپتالوں کی صورتحال کو مد نظر
جون
برطانیہ نے مشرقی یورپ میں 8000 فوجی بھیجے
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تقریباً 8,000 برطانوی فوجی مشرقی یورپ میں جنگی مشقوں میں
اپریل
امریکہ نے جاتے وقت کابل ایئرپورٹ کا 70 فیصد سامان تباہ کر دیا:طالبان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ کابل ایئرپورٹ
اگست
افغانستان میں سیاسی حل کے لئے طالبان سے بات کریں گے
?️ 5 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے افغانستان
جولائی