?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ملک میں مہنگائی کی مختلف وجوہات کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے اپنا بلو جھاڑ لیا اور کہا کہ بعض وجوہات تو ایسی ہیں جو حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت متوسط اور غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے،ملک میں معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بعض چیزیں بر آمد کی جاتیں ہیں اس کے باوجود ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے تاکہ صاحب ثروت کے بجائے مستحق افراد کو فائدہ پہنچے۔شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے 3 ماہ قبل کام شروع ہوا تھا بہت جلد اس کے ثمرات دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جن قوتوں کے خلاف کرپشن کے خاتمے کے لیے جنگ میں مصروف ہے اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے،یہ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اس ملک کی اخلاقیات کو تباہ و برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔وزیراطلاعات کے بقول اپوزیشن جماعتوں نے سیاست کو کاروبار کے فروغ کے لیے استعمال کیا اس طرح عوام کی حالت بہتر نہیں ہوئی بلکہ اپوزیشن رہنماؤں کی جایدادوں میں اربوں روپے اضافہ ہوا۔شبلی فراز نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی محض ایک صوبے تک محدود ہوگئی ہے جبکہ ماضی میں اس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں تھی۔وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ اب اپوزیشن جماعتوں کا ضمیر نہیں رہا جس کی ایک حالیہ مثال یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی وڈیو منظر عام پر آنے سے ملتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لبنان سے فوری انخلاء کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: خطے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی آموس ہوکسٹین نے الجزیرہ نیوز
نومبر
عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک
فروری
فلسطینی بچوں کا قتل روکنے کے لیے ٹروڈو کی درخواست پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن
نومبر
بن سلمان کا نامعلوم مستقبل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے سعودی حکومت کے نئے
مارچ
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ
عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے: وزیر داخلہ
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر،وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ عمران خان
اکتوبر
صیہونی فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کا سہارہ کیوں لے رہے ہیں؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے آئندہ
اکتوبر
عمران خان نے افغانستان سے اچھے تعلقات پر زور دیا
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ
مارچ