راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست میں آکر پاکستانی حکومت کی باگڈور سنبھالنے والے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر تو کام شروع ہوچکا ہے، اخوت کے ساتھ ملکر مستحقین کو چھت فراہم کرینگے۔
وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 لاکھ خاندانوں میں آج سے رقم تقسیم کریں گے، جس کیلیے شفاف طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔
غریب طبقات پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کا وزیرِ اعظم نے دیا حکم
وزیراعظم نے کہا کہ کرونا میں سب سے زیادہ پیسے سندھ کو دیے کیوںکہ وہاں آبادی زیادہ ہے، مستحقین میں منصفانہ طریقے سےرقم کی تقسیم کی۔ مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام شروع ہوچکا ہے، اخوت ادارے کے ساتھ مل کر آپ کو چھت فراہم کریں گے جبکہ اسی طرح لوگوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں حکومت مدد کریگی۔ حکومت کا فرض ہے پسماندہ اور کمزور طبقے کی مدد کرے۔