?️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النُجَباء کی سیاسی کونسل کے رکن ڈاکٹر فراس الیاسر نے یومِ قدس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی نے اس دن کی بنیاد رکھ کر مسئلہ فلسطین میں نئی روح پھونک دی، ان کے بقول، یومِ قدس صرف ایک دن نہیں، بلکہ اسلامی اُمت کے عقیدے، تاریخ اور اجتماعی شعور کا محور ہے۔
ڈاکٹر الیاسر کے مطابق، امام خمینی نے ایسے وقت میں مسئلۂ فلسطین کو اسلامی دائرے میں زندہ کیا، جب صہیونی ریاست اسے صرف عرب دنیا تک محدود رکھنے کی کوشش کر رہی تھی۔ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے آغاز (1963) سے ہی بیت المقدس کی آزادی کو اپنی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا،انہوں نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور بابی فرقے سے تعلقات ختم کرے اور بیت المقدس کو اسلام کی آغوش میں واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یومِ قدس کی اسلامی اور عالمی شناخت
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے فوراً بعد 13 رمضان 1399ھ قمری کو امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو یومِ قدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، یہ اقدام اس لیے اہم تھا کہ اس کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو ایک عرب قومی مسئلہ سے نکال کر امتِ مسلمہ کا اجتماعی اسلامی مسئلہ بنا دیا گیا۔
انہوں نے یومِ قدس کو نہ صرف فلسطین بلکہ تمام مستضعف اقوام کی نجات اور بیداری کا دن قرار دیا۔ امام خمینی نے کہا کہ یہ دن اسلام کی حیات، اسلامی حکومت کے قیام، مستضعفین کے اجتماع اور مستکبرین کے زوال کا دن ہے۔
مزاحمتی جغرافیہ اور امام خمینی کا کردار
ڈاکٹر فراس الیاسر کے مطابق، امام خمینی نے مزاحمت کا وہ جغرافیہ تخلیق کیا جس کی مثال اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں موجود نہ تھی۔ انقلاب اسلامی نے عالمی طاقتوں کے حساب کتاب کو درہم برہم کر دیا، امریکہ اور مغربی دنیا اس سطح پر منظم مزاحمت کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ امام خمینی کی قیادت میں امتِ مسلمہ نے استعماری نظریات کو مسترد کرتے ہوئے ایک نیا فکری اور انقلابی راستہ اپنایا۔
آج کے حالات میں یومِ قدس کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ آج جب طوفان الاقصیٰ جیسی کامیاب مزاحمتی کارروائیاں ہو چکی ہیں، امریکہ اور اس کے حواری فلسطینیوں کی جبری ہجرت جیسے منصوبے بنا کر مزاحمت کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں۔ امریکہ میڈیا کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو کم اہمیت دینا چاہتا ہے، کیونکہ وہ مزاحمت کے خاتمے سے عاجز آ چکا ہے۔
یومِ قدس کے موقع پر، جب مزاحمتی محور اپنی طاقت کی معراج پر ہے، فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر رہی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں یومِ قدس کے جلوس اس بات کی علامت ہیں کہ امتِ مسلمہ نہ صرف بیدار ہے، بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
الحشد الشعبی اور امریکی چیلنجز
الحشد الشعبی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ قوت اب نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے میں ایک طاقتور اسلامی مزاحمتی قوت کے طور پر ابھری ہے،امریکہ بارہا اسے کمزور یا تحلیل کرنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن عوامی حمایت، مزاحمتی تنظیمیں اور دینی مرجعیت نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ آج الحشد الشعبی بہترین صلاحیتوں سے لیس ہے، اور عراق کی خودمختاری کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
ڈاکٹر الیاسر نے انتباہ دیا کہ امریکہ جانتا ہے کہ اگر اس نے عراق میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی، تو اس کے فوجی اڈے خطرے میں پڑ سکتے ہیں، اس لیے وہ محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے مجبور
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ اس انصاراللہ یمن کو
فروری
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
غزہ جنگ کے بجٹ کی تفصیلات
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی
نومبر
یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو
نومبر
(ن) لیگ کی معاشی کارکردگی 3 دہائیوں میں سب سے بہتر رہی، بلومبرگ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی جریدے ’بلومبرگ‘ نے نواز حکومت کی معاشی
جنوری
کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے
مئی
ترکی میں اردگان کے مخالفین کے خلاف گرفتاریوں اور عدالتی سزاؤں میں اضافہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: 11 میئرز کی برطرفی، اماموگلو کو ہٹانے کی کوشش، ظفر
فروری