?️
سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی حزب اللہ کے ڈرون کی صیہونی آئرن ڈوم سسٹم کو ناکام کرنے میں کامیابی کو مزاحمتی تحریک کاعظیم فوجی اثر قرار دیا گیا۔
رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے ایک کالم شائع کیا جس میں صیہونی آئرن ڈوم سسٹم کی ناکامی اور اسرائیلی جدید جنگی طیاروں کےحزب اللہ کے ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے میں ناکامی کا جائزہ لیا اور سوال کیا کہ آئرن ڈوم کی اس ذلت آمیز شکست کے بعد بھی خلیج فارس کے کچھ ممالک اس نظام کو امریکہ کے ذریعے تل ابیب سے خریدنے پر اصرار کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ بدھ کی شام شہداء کی یادگار کے موقع پر ایک تقریر میں انکشاف کیا کہ اسلامی مزاحمت کے پاس اب ملکی سطح پر ہزاروں "پوائنٹ ٹو پوائنٹ شوٹ” بیلسٹک اور سینکڑوں جدید میزائل موجود ہیں۔
تاہم صیہونی تجزیہ کاروں اور ان کے جرنیلوں نے ان انکشافات کو نظر انداز کرتے ہوئے، حزب اللہ کے ملٹری میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو پر توجہ مرکوز کی جس میں اسنو بال فائٹ میں مہارت رکھنے والے خصوصی یونٹوں کے بارے میں تازہ ترین راز کے عنوان سے اور صرف سپر پاورز کے پاس موجود صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کی۔
یادرہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی تقریر سے چند گھنٹے قبل بدھ کی صبح لبنان کے الاعلام الحربی فی المقاومه الاسلامیه کے میڈیا گروپ نے ” بعضٌ من بأسنا ” (ہماری ہمت کا حصہ) کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس ملک کے پہاڑی علاقوں اور برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں میں اسنو بال فائٹ میں مہارت رکھنے والے حزب اللہ کے خصوصی یونٹوں مشقیں کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
رائے الیوم کے کالم میں مزید آیا ہے کہ یقینی بات یہ ہے کہ سید نصر اللہ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ حزب اللہ کا عسکری ونگ جمعہ کو جنوبی لبنان سے ایک ڈرون بھیجنے والا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں 40 منٹ کے کامیاب جاسوسی مشن کے لیے جائے گا اور 70 کلومیٹراندر جانے کے بعد بحفاظت واپس آجائے گا جوتمام اسرائیلی ماہرین اور تجزیہ کاروں کو الجھا دے گا اور عرب اسرائیل تنازعہ نیز اس کے نتیجے میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی 2030 ویژن دستاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست
جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
ستمبر
وفاقی حکومت نے مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان
اپریل
کینڈین خاتون کا عجیب وغریب مشغلہ،گنیز بک میں آئے گا نام
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا
جولائی
ٹرمپ کا ایک اور راز کھلا
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مائلز ٹیلر، سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری کرسٹن نیلسن کے سینئر
جولائی
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انگریزی زبان صارفین نے ایران-اسرائیل جنگ
جون
بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل
?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام
فروری
ڈونلڈ ٹرمپ چھیالیسویں امریکی صدر منتخب؛ کالج الیکٹورل کی باضابطہ تصدیق
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:کالج الیکٹورل نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ
دسمبر