?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور گھریلو تشدد سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنے والے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا زرد صحافت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹی وی چینل کی خود سے متعلق ایک نیوز رپورٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اداکارہ کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو سے متعلق بتایا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حبا بخاری نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار والد کو فون پر شکایت لگائی تھی کہ شوہر سے ان سے گھر کی تمام دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔
اداکارہ نے مذکورہ رپورٹ میں کیے گئے دعووں پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ’ یہ زرد صحافت’ ہے۔
اداکارہ نے سخت لہجے میں لکھا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹ پھیلانا بند کیا جائے، یہ قابل شرم بات ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی اپنی کلپ کی بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے کچھ دن قبل ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا تھا، جس میں ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا تھا کہ ایک دن ان کے پاس والد کا فون آیا اور ان سے پوچھا کہ اتنے دن ہوگئے انہوں نے فون کیوں نہیں کیا؟
اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ شوہر موجود تھے، انہوں نے والد کو مذاق میں شوہر کے سامنے ہی شکایت لگائی کہ آرز ان پورے گھر کے کام کرواتے ہیں، ان سے گھر کی دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔
حبا بخاری کے مطابق ان کی جانب سے والد کو مذاق میں شکایت لگانے پر شوہر نے انہیں روکا اور کہا کہ کہیں وہ سچ نہ سمجھ بیٹھیں لیکن والد نے پوری بات سننے کے بعد سکون سے کہا کہ کوئی بات نہیں بیٹا وہ تمہارا ہی گھر ہے۔
اداکارہ کی مذاق میں کہی گئی مذکورہ بات پر ٹی وی چینل نے رپورٹ بنائی کہ حبا بخاری نے انٹرویو میں گھریلو تشدد کی بات کی۔
خیال رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔
شادی کے بعد کافی عرصے تک حبا بخاری اسکرین سے غائب رہیں، تاہم اب وہ ڈراموں میں دکھائی دینے لگی ہیں اور اس وقت ان کے ڈرامے ’تیرے عشق کے نام‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
حبا بخاری مذکورہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، جنہیں شوہر اور والد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے یا اسے اہمیت دینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ رات مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کے حملے کے بعد
ستمبر
امریکی معیشت کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا
?️ 31 اگست 2022نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جان ولیمز نے کہا کہ
اگست
سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کےساتھ آنے کی ہدایت
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی
مارچ
غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام
?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں
جون
ایران پر کسی بھی حملے سے عالمی جنگ کا خطرہ: روسی اہلکار کا انتباہ
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: روس کی فیڈرل کونسل کے خارجہ امور کے کمیٹی
فروری
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان
ستمبر
غزہ کی صورتحال انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے ،عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے. پاکستان
?️ 18 جون 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے
جون
پنجاب میں سیلاب کی تباہی، دریا بپھر گئے، لاکھوں افراد متاثر
?️ 12 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی
ستمبر