?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر کوئی ماں کی قربانیوں کی بات کرتا ہے، ہر کوئی والدہ کی تعریفیں کرتا ہے لیکن باپ کی بات ہی نہیں کی جاتی جب کہ بطور معاشرہ مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا۔
نادیہ افگن کے پرانے ویڈیو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مردوں کو نظر انداز کیے جانے اور ان کی قربانیوں کو نہ سراہنے پر بات کرتی دکھائی دیں۔
نادیہ افگن کی وائرل کلپ نومبر 2023 میں فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو سے لی گئی، جس میں انہوں نے متعدد موضوعات پر کھل کر بات کی تھی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے معاشرے میں مردوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی قربانیوں کو شمار ہی نہیں کیا جاتا۔
وائرل ہونے والی کلپ میں نادیہ افگن مردوں کی قربانیوں پر بات کرتی ہوئی دکھائی دیں اور کہا کہ بیوی اور بچوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں مرد دیتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد پورا پورا دن سخت محنت کرکے پیسے کماتا ہے اور رات کو آکر سب چیزیں بیوی اور اولاد کو دیتا ہے، اسے اپنا بھی خیال نہیں رہتا۔
اداکارہ کے مطابق باپ سے زیادہ اس دنیا میں کوئی بھی بے لوث انسان نہیں، وہ کسی لالچ کے بغیر بیوی اور بچوں کے لیے کام کرتا ہے، انہیں ہر چیز اور خوشی مہیا کرتا ہے۔
نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ یہ بالکل حقیقت ہے کہ کچھ مرد غلط بھی ہوں گے لیکن زیادہ تر مرد اپنے خاندان، بیوی اور بچوں کے لیے قربانیاں دیتے ہیں، وہ صبح سے لے کر شام تک کام کرنے کے بعد واپسی پر ہر چیز گھر اور بچوں کی خوشی کے لیے قربان کر دیتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق خواتین تھوڑی سی کمائی کرتی ہیں تو سوچتی ہیں کہ وہ اپنے اوپر خرچ کریں گی یا پیسوں سے فلاں کام کریں گی لیکن مرد ایسا نہیں سوچتے۔
سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مردوں کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں بھی ضرورت ہے، کیوں کہ انہیں بچپن سے ایسی ہی تربیت دی جاتی ہے کہ انہیں دوسروں کے لیے کرنا ہے۔
نادیہ افگن نے بتایا کہ مردوں کو بچپن سے ہی مضبوط رہنے کی تربیت دی جاتی ہے، انہیں سکھایا جاتا ہے کہ انہیں رونا نہیں ہے، انہیں مرد بن کر مضبوط رہنا ہے، وہ دوسروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ مرد کیوں رو نہیں سکتے؟ وہ کیوں پریشان نہیں ہو سکتے؟ ان کے اوپر اتنی ذمہ داری ہوتی ہے، وہ کیوں ان ذمہ داریوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہو سکتے؟
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوسروں کا خیال رکھنا آسان کام نہیں ہوتا اور مرد یہ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن ان کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا، ان کی تعریف نہیں کی جاتی۔


مشہور خبریں۔
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں:شیخ رشید احمد
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی
مارچ
ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تل ابیب کی کوشش بے نتیجہ
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:تساہی ہینگبی نے ہرزلیہ کی ریخمین یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں
ستمبر
لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری
نومبر
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اتحاد کیسے ہوا؟ گورنر پنجاب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: گورنر ہاؤس پنجاب میں صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ
جولائی
یورپ سے امریکی افواج کے انخلا کا سنجیدہ منصوبہ
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: نیٹو فوجی اتحاد میں امریکی سفیر نے اس سال کے
مئی
ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اکتوبر
سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں: بزدار
?️ 27 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ
جولائی
خلائی محاذ پر امریکا کی بڑی ناکامی
?️ 24 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں)خلائی محاذ پر امریکا کو بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
اکتوبر