?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ روپے فیس کا معاوضہ طلب کیا۔
عدنان فیصل حال ہی میں ’نیوز 24‘ کے متھیرا کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ اب تک 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات بھی آ چکی ہیں۔
انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے پوڈکاسٹ میں اداکارہ صائمہ قریشی کی جانب سے خواتین کی کمائی میں برکت نہیں کی بات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ وہ اداکارہ کا ذاتی خیال تھا۔
ان کے مطابق صائمہ قریشی سینئر اداکارہ ہیں جب کہ وہ ایس کیو کے نام سے اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی چلاتی ہیں اور کاروباری خاتون ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا صائمہ قریشی کی اپنی کمائی میں برکت ہے یا نہیں؟ اس پر عدنان فیصل نے کہا کہ وہ اداکارہ سے پوچھنا پڑے گا، انہیں اس بات کا علم نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ڈراما انڈسٹری کے مردوں کے ناجائز تعلقات ختم ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈستری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوسروں سے افیئرز زیادہ ہیں اور انہیں اب ختم ہونا چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج تک کسی بھی شخصیت کو پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 500 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کسی کو بھی معاوضہ نہیں دیا۔
عدنان فیصل نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں بلانا چاہا تو اداکارہ نے شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کے لیے 20 لاکھ روپے بھی کچھ نہیں، وہ ملک کی بہت بڑی اسٹار ہیں۔
عدنان فیصل کے مطابق انہوں نے ہانیہ عامر کی جانب سے پیسوں کے معاوضے کے بعد انہیں مدعو نہیں کیا، کیوں کہ انہیں لگا کہ اگر وہ اداکارہ کو معاوضہ دیں گے تو باقیوں کو بھی فیس دینی پڑے گی۔
انہوں نے دلیل دی کہ اگر ہانیہ عامر اسٹار ہیں تو باقی اداکار بھی اسٹار ہیں، انہیں بھی پھر معاوضہ دینا پڑے گا، ورنہ مسئلہ خراب ہوجائے گا۔
عدنان فیصل کا کہنا تھا کہ باقی اداکار بھی تو ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے آتے ہیں، اپنا وقت دیتے ہیں، پھر ان کا کیا قصور کہ انہیں معاوضہ نہ ملے؟
خیال رہے کہ عدنان فیصل ایف ایچ ایم نامی یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ کرتے ہیں اور ان کے پوڈکاسٹ کا شمار معروف پروگراموں میں ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس
اپریل
میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے
اپریل
روس کے ڈون باس کو آزاد تسلیم کرنے پر عالمی ردعمل
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلکوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے روسی
فروری
وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
اکتوبر
استنبول میں غزہ کے عوام کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: آج ہزاروں ترک عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں
جنوری
پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے
?️ 27 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں
اکتوبر
ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا
اپریل
معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں:رانا ثناءاللہ
?️ 21 مئی 2022اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو
مئی