?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ سُپر اسٹار کرینہ کپور سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔یہ ایسی اداکارہ ہیں کہ جو سلور اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری اور اپنے منفرد اسٹائل سے اپنے مداحوں کے دل جیتنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔
منفرد اور مضبوط کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوکر نام کمانے والی بالی ووڈ کی ’بے بو‘ کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔کرینہ کپور اکثر و بیشتر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار اپنی فیملی اوردوستوں کے ساتھ بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے اب تک 297 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں جب کہ صرف 64 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے قریبی عزیز و اقارب اور ساتھی اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ چند سال پہلے تک کرینہ کپور کا شمار اُن معروف شخصیات میں ہوتا تھا جن کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ نہیں ہیں لیکن گزشتہ سال مارچ میں کرینہ کپور نے اپنے مداحوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے گزشتہ سال ہی انسٹا پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا۔
جب کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تو دنیا بھر میں موجود اُن کے مداح بےحد خوش ہوئے اور رواں سال مارچ میں اداکارہ کو انسٹا جوائن کیے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سائنسدانوں نے انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری کی تیار
?️ 16 فروری 2021واشنگٹن ڈی سی {سچ خبریں} آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے
فروری
رشی سونک کی وزارت عظمیٰ کے 100 دن مکمل، برطانوی شہری نا خوش
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی 100 روزہ
فروری
آزاد کشمیر میں تقریباً 43 ہزار 500 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے
?️ 23 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) میڈیا بریفنگ میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل
جولائی
پی ڈی ایم میں اختلاف کرنے والے کا نام سامنے آگیا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے علاوہ پاکستان پیپلز
مارچ
شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں
اپریل
گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ
?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
جون
توہین رسالت اخلاقی دیوالیہ پن:انصاراللہ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول
جون
پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے
مارچ