?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے ہیں راجستھان کے علاقے مدھو پور میں ہوگی تاہم روایتی انداز میں شادی کرنے سے ایک ہفتہ پہلے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔ابھی تک شادی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل جوکہ اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرنے والے ہیں، اپنی شادی کی روایتی تقریبات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ابھی تک شادی کے بارے میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کوئی دعوت نامہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی کی جانب سے میڈیا کو اپنی شادی سےحتی الامکان دور رکھا جارہا ہے۔ جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکے‘ کی رسم دیوالی کے موقع پر ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے روکے کی تقریب کا انعقاد ہدایتکار کبیرخان کے گھر پر ہوا تھا۔ یہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی فلسطینی عوام کی امداد منقطع!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں رہنے والے 200000 سے
مئی
قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی
ستمبر
شمال شام میں لوگ سڑکوں پر وجہ ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے شام کے شہر قمشلی میں امریکی حمایت
ستمبر
عمران خان کی کابینہ کی اکثریت پی ڈی ایم کے خلاف ہے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
ستمبر
صیہونی ممکنہ وزیر اعظم کا غزہ جنگ کے بارے میں اعتراف
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیے جانے والے یائیر
مئی
کے پی کے حکومت کا غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ
?️ 27 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم
اکتوبر
امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے روس کے حمایتی ممالک پر نئی سخت
اکتوبر
آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ
?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا
جون