?️
کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور ریٹنگ کے لیے ٹی وی چینلز مالکان ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور و مظلوم دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شائستہ لودھی کے نشر ہونے والے ڈرامے سمجھوتا کو اس کی کہانی کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے، جس میں زائد العمر یا بزرگ افراد کو اہمیت دینے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ملازمین کے بجائے اہل خانہ کی اہمیت کو دکھایا جا رہا ہے۔
مذکورہ ڈرامے سے قبل شائستہ لودھی کے ڈرامے پردیس کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا، مذکورہ ڈرامے کے ذریعے انہوں نے تقریبا 4 سال بعد اسکرین پر واپسی کی تھی۔
پردیس سے قبل شائستہ لودھی آخری بار جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خان‘ میں دکھائی دی تھیں، جسے 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اب ان کے ڈرامے سمجھوتا کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور انہوں نے مذکورہ ڈرامے سمیت ڈراموں کی کہانیوں اور چینلز کے مطالبات پر حال ہی میں بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو دیا۔
اداکارہ کے مطابق ان کے ڈرامے سمجھوتا کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اورانہوں نے ڈراما مبصرین کی اس رائے کو مسترد کیا کہ ان کا ڈراما گھسی پٹی کہانی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ڈرامے میں سماج کو تبدیل کرنے کا پیغام دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ والدین، دادا، دادی اور دیگر بزرگ افراد کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دی جانی چاہئیے جب کہ ان کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے ملازمین کی خدمات نہیں بلکہ خود ان کی خدمت کی جانی چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سماج میں عام طور پر بھی ایسا رویہ پایا جاتا ہے اور بزرگ افراد کی دیکھ بھال کے لیے ملازمین کو رکھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔
شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سماج میں بچوں اور بزرگ افراد کو غیر اہم سمجھا جاتا ہے، انہیں اس طرح اہمیت نہیں دی جاتی، جس کے وہ حقدار ہوتے ہیں جب کہ سماج میں صرف نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد کو ہی اہم سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح مارننگ شوز کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے چینل مالکان مختلف سیگمنٹس کے مطالبات کرتے ہیں، اسی طرح ڈراموں کی مقبولیت کے لیے بھی مطالبات کیے جاتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ عام طور پر ٹی وی مالکان ریٹنگ بڑھانے کے لیے ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھانے، انہیں مجبور، لاچار اور مظلوم دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شائستہ لودھی نے ایک اور مسئلے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی معاشرے میں ٹی وی یا میڈیا پر کام کرنے والے افراد سے متعلق غلط باتیں پائی جاتی ہیں، انہیں غیر اہم سمجھا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ میڈیا میں کام کرنے والے پتہ نہیں کیسے لوگ ہوں گے۔
انہوں نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے ہی لوگ ان کے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں کرتے تھے۔
شائستہ لودھی نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی ڈاکٹرز بھی ان پر یقین نہیں کرتے تھے کہ انہوں نے میڈیسن کی تعلیم لے رکھی ہے اور وہ ڈاکٹر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھی یہی سوچتے تھے کہ یہ تو صرف ٹی وی پر کام کرتی ہیں، انہیں ڈاکٹری سے متعلق کچھ علم نہیں اور یہ کہ یہ ڈاکٹر بھی ہیں کہ نہیں؟


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کو یمنی میزائل اور ڈرون حملوں سے نقصان
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: گزشتہ ہفتے، یمنی فوج کے ڈرون یونٹس اور مقبول کمیٹیوں
جنوری
امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل دورہ، ہزاروں فلسطینیوں نے شدید احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے
?️ 26 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دنیا بھر میں دہشت گردوں کے سب سے
مئی
نیتن یاہو کے وکلاء کا پیغام: ہم ان حالات میں مزید آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا دفاع کرنے والے
اگست
واشنگٹن کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی اور عرب ممالک کے ایک گروپ نے حزب اللہ
ستمبر
2023 میں تیسری عالمی جنگ کا امکان
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے 2023 میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز
جنوری
کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشید احمد
اگست
یمن؛امپریالیزم کی آنکھ کا کانٹا
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی افواج نے حالیہ دنوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز
اپریل
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسجد شہید
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش میں دہشتگرد ہندؤں نے ایک مسجد کو شہید
اپریل