?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام قطب آن لائن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں علما حضرات کہتے ہیں کہ ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے، جس پر اداکاروں اور سوشل ؐمیڈیا دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے شروع میں ایک عالم دوسرے اسکالر سوال پوچھتے ہیں کہ ’ڈرامے میں اگر اصل میں میاں بیوی ڈرامے کے ہی ایک سین میں ڈائیلاگ بولتے ہوئے طلاق کہتے ہیں تو اصل میں طلاق ہوجاتی ہے جب کہ اس کی نیت یہ نہیں تھی، تو کیا یہ صورت نکاح میں بھی یہی رہے گی کہ دو اداکار ڈرامے میں کام کررہے ہیں اور انہوں نے ڈرامے میں ہی شادی کرلی تو کیا وہ شادی ہوجائے گی؟‘
جس پر اسکالر کہتے ہیں ’جی ہاں بالکل ہوجائے گی‘۔
اسکالر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اگر دو گواہوں کی موجودگی میں اگر دو شخص آپس میں شریعت کے مطابق نکاح قبول کرتے ہیں، اگر وہ مزاقاً بھی کرتے ہیں،‘ اس دوران پروگرام کے میزبان بلال قطب نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ’یہ مزاق نہیں بلکہ ڈرامے کی بات ہورہی ہے‘، جس پر اسکالر نے کہا کہ ڈراما بھی تو رئیل (اصل) میں تو نہیں ہے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو نکاح بھی ہوجائے گا، اس پر چیک اینڈ بیلنس کیوں رکھا گیا ہے۔’
اسکالر کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے نئی بحث شروع کر دی ہے کہ جب کردار، نام اور گواہ نقلی ہیں تو شادی اصلی کیسے ہو سکتی ہے؟
ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ 3 سال پرانا کلپ ہے جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔‘
دوسری جانب اداکاروں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
اداکار علی عباس نے لکھا کہ ’میں نے ابھی گنتی کی ہے جس کے مطابق میں نے 97 نکاح کیے ہیں، میری بیویاں کہاں ہیں؟‘
اداکارہ یشمہ گل نے ہسنتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تو یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے پہلی ہاں کس کو کہی تھی، میرا اصل شوہر کون ہے؟ استغفراللہ‘۔
ماڈل مشک کلیم نے لکھا کہ ’ اِن اَن پڑھ نام نہاد علماء کی فیکٹ چیکنگ کرنے والا کوئی نہیں؟ پیمرا غلط معلومات کی بنا پر اس طرح کے مواد کو سنسر/پابندی عائد کیوں نہیں کررہا؟’
اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے شوہر سے اس معاملے پر عجیب و غریب گفتگو کرنے کا وقت آگیا ہے‘۔
اداکارہ انوشے اشرف نے لکھا کہ مذہب کو آزادی، روحانی وجود کا حقیقی راستہ بنانے کے بجائے یہاں ہمارے ’تعلیم یافتہ‘ علما/اسکالرز ایسے موضوعات پر گفتگو کررہے ہیں جو مذہب کو سخت اور محدود پیش کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ’ہم ایسی باتوں پر ہنس سکتے ہیں لیکن حقیقت میں پریشان کن بات ہے کہ حالات اس نہج پر کیسے پہیچ گئے۔‘
انوشے اشرف نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’اور اگر نکاح جائز ہو ہی گیا ہے شاید وہ ایک ہی بستر پر بھی بیٹھ سکتے ہیں؟ چونکہ اس پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی، کیا وہ گلے بھی لگا سکتے ہیں؟ ہاؤ سویٹ‘۔
دوسری جانب اداکارہ نادیہ حسین نے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے اسکالر پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر اس قسم کی بات مولوی صاحب کہہ رہے ہیں کہ جھوٹے ڈرامے میں نکاح سچ ہوسکتا ہے اور وہ نکاح جائز ہے ، اس کا مطلب ہے کہ آپ فحاشی پھیلانے کی کلین چٹ دے رہے ہیں کہ لوگ جھوٹا نکاح، جھوٹے مولوی، اور جھوٹے دستخط کرکے نکاح کرسکتے ہیں۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آپ یہ کہنے کی کوشش کرہے ہیں تو آپ کے اس بیان سے فحاشی پھیل سکتی ہے اور اس کے علاوہ عورتوں کو زبردستی پکڑ کر ان کے نام تبدیل کرکے ، زبردستی دستخط کروائے جاسکتے ہیں جو آپ خود کہہ رہے ہیں کہ ایسا جائز ہے، پلیز خدارا ایسی فضول باتوں پر عمل نہ کریں‘۔


مشہور خبریں۔
فیض آباد دھرنا کیس: فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی بنادی، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے
اکتوبر
ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ و ڈی جی امیگریشن کو نوٹس
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی
اکتوبر
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح کا بنیادی عنصر میدانوں کا اتحاد
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:آج ہم مقبوضہ فلسطین میں بہادرانہ کارروائیوں اور صیہونی حکومت کے
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن پر سوال اٹھا دیا
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشری
اپریل
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
?️ 15 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور
فروری
اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی
?️ 14 ستمبر 2025 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی مشرق
ستمبر