🗓️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ان کے معروف کردار ’پیارے افضل‘ اور ’نوری نتھ‘ کو اپنے برے کاموں کی سزا ملی اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے دونوں کردار ادا کیے۔
حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت روحانی تعلیم پر بھی کھل کر بات کی۔
پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے ولن کے کرداروں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر وہ ایسے ولن کے کردار ادا کرتے ہیں جن میں اختتام پر کرداروں کو سزا ملتی ہو۔
انہوں نے کرداروں اور اداکاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرداروں میں ڈوب نہیں جاتے، وہ ان اداکاروں میں شامل نہیں، جو شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی کرداروں میں ڈوبے رہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کرداروں کی زیادہ گہرائی میں نہیں جاتے، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ گہرائی میں چلے گئے تو ان سے اداکاری نہیں ہو پائے گی۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ تیاری کیے بغیر اداکاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ چار ماہ قبل اگر کردار ادا کرنے کی تیاری شروع کرتے ہیں تو اسی وجہ سے ان کی اداکاری بھی شاندار ہے اور یہ کہ وہ نوازالدین صدیقی جیسے اداکار نہیں۔
ان کے مطابق ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اشتہارات میں بھی وہ دوسروں کی ہدایات کے بغیر اپنے نیچرل انداز میں کام کریں، کیوں کہ جب وہ مکمل تیار کرتے ہیں تو ان سے اچھا کام نہیں ہوپاتا۔
حمزہ علی عباسی نے بات کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ ’پیارے افضل‘ میں کام کرنے کے بعد ہی وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے ’پیارے افضل‘ اور ’نوری نتھ‘ کے کرداروں کو اپنے گناہوں کی سزا ملی، دونوں نے غلط کیا اور اختتام پر انہیں غلط کام کی سزا ملی۔
انہوں نے بتایا کہ پیار افضل اور نوری نتھ نے گناہ اور جرائم کیے تھے، دونوں نے ناحق قتل کردیے تھے، جس کی انہیں سزا بھی ملی۔
حمزہ علی عباسی کے مطابق مذکورہ دونوں کرداروں کی اچھی بات یہ تھی کہ دونوں کو ان کے ناحق قتل کرنے کی سزا ملی اور ان کا انجام بھی وہی ہوا جو برے کام کرنے والے کا ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان
🗓️ 26 جنوری 2021امریکہ میں نسل پرست اور متلون مزاج ری پبلکن صدر ٹرمپ کی
جنوری
سوڈانی پناہ گزینوں کی تعداد؛اقوام متحدہ کی زبانی
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے سوڈان میں موجودہ
جون
گارڈین کو نیتن یاہو کا کارٹون بنانے پر نوکری سے نکالا
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار گارجین کے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو صیہونی حکومت کے
اکتوبر
غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد
🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں
فروری
پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے: بزدار
🗓️ 18 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی
اگست
صہیونی میڈیا کا شام میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر میں ایران کی کامیابی کا اعتراف
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے اور شام
مئی
ہیکرز کی شائع کردہ معلومات نئی ہیں: صہیونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:موساد کے سربراہ کی مالیاتی دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد
مارچ
غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد
🗓️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ
اپریل