?️
کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے حوالے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرل ہونے والا کلپ 6 سے 7 سال پرانا ہے اور انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ اچانک کیسے نمودار ہوا اور پھر وائرل ہوگیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ندا یاسر ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہی تھیں۔میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی تھی۔
جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا اور چینل انتظامیہ سے میزبان کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ وائرل ہونے والا کلپ 6 سے 7 سال پرانا ہے اور انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ اچانک کیسے نمودار ہوا اور پھر وائرل ہوگیا۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہیں اور انہیں کسی دوسرے ذریعے سے پرانی ویڈیو وائرل ہونے کا علم ہوا۔مارننگ شو ہوسٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ کلپ دیکھ کر تو میں خود ہنس رہی ہوں، یہ مجھے بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ یہ غلطی ہوگئی تھی اور اس غلطی پر میں ہنس رہی ہوں، آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل تحقیق کرکے بات کروں۔
ندا یاسر نے مزید کہا کہ’یہ اتنی پرانی بات ہے کہ صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا، اگر مجھے یاد ہوتا تو میں کچھ بتاسکتی تھی کہ یہ کن حالات میں ہوا تھا، کیا مسائل تھے، ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ بالکل اس طرح سے انجانوں کی طرح سوال کررہی ہیں۔‘
میزبان نے مزید کہا کہ مجھے ایک بات کا شکوہ ہے کہ میں نے ہزاروں بہت اچھے شو کیے ہیں، جس کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آتا ہے، مگر ان میں کی گئی کوئی بات کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی اور اس پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات میں ترمیم کے لیئے ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے: وزیر خارجہ
?️ 8 فروری 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
فروری
فرانس کے متعدد پارلیمنٹ اراکین کا اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی پارلیمنٹ کے 38 اراکین نے صہیونیوں کے نسل پرستی پر
جولائی
سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات
جولائی
برآمدات کے سبب ملک میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو تک جاپہنچی
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر
جنوری
دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ حقائق
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) دنیا میں سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں
جون
ٹیکساس یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرین کے ساتھ پولیس کا سلوک
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ٹیکساس
اپریل
یمنیوں کے اقدامات سے اسرائیل کی تمام بندرگاہوں کو نقصان پہنچا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی 24 ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں یمنی حملوں
فروری
نیٹو صرف زبانی جمع خرچ کررہا ہے:یوکرائنی صدر
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر نے روس کے مقابلے میں نہ آنے پر نیٹو
مارچ