?️
کراچی: (سچ خبریں) بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین، خاندان اور سماجی مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی لڑکی کی کہانی پر مبنی فلم ’نایاب‘ کا کراچی میں ستاروں سے سجی شام میں پریمیئر منعقد ہوا، یمنیٰ زیدی کی یہ پہلی فلم ہے۔
گزشتہ روز (25 جنوری کو ) فلم کے پریمیئر کے موقع پر ناقدین اور آڈیئنس نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا اور اداکار یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ اور دیگر کاسٹ اور سپورٹنگ اداکاروں کی اداکاری کو سراہا۔
فلم انڈسٹری میں پہلی بار قدم رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرجوش انداز میں کہا کہ ’یہ فلم بہت انٹرٹینمنٹ سے بھرپور، خوشی اور دکھ کے لمحات کے علاوہ ہر عنصر اس فلم میں موجود ہے‘۔
’نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی نایاب نامی مرکزی کردار میں دکھائی دے رہی ہیں جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔
فلم کے کردار نایاب کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہوتا ہے اور فلم میں ان کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں گی۔
جاوید شیخ نے نایاب کے والد کا کردار ادا کیا ہے جہاں وہ نایاب کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے جہاں وہ کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک نایاب کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی، انہوں نے گیند کیچ کی، نہ بلا تھاما لیکن فلم ’نایاب‘ کے لیے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی۔
’نایاب‘ کی ہدایات عمیر ناصر علی نے دی ہیں جب کہ اسے رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔
یہ فلم آج (26 جنوری کو) ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے، شائقین یہ فلم دیکھنے کے لیے اپنے قریبی سنیما گھروں کا رخ کرسکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم روس کے ساتھ مکمل تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں: کشیدا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے پیر کو پارلیمنٹ سے
جنوری
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد
جولائی
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
انصار اللہ پیچھے نہیں ہٹے گی کچھ اور سوچو:امریکہ کا سعودی عرب کو حکم
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
امریکی تیل کے ذخائر میں گزشتہ 40 سال کی سب سے زیادہ کمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ میں اسٹریٹجک ذخائر
ستمبر
صیہونیوں کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت
نومبر
توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 23 جنوری تک ملتوی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی
جنوری
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، نگران وزیر خارجہ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے
ستمبر