?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے وہ اور ان کے شوہر یاسر نواز دونوں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے۔
ندا یاسر نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سمیت اپنی ساس کے جنازے میں بھی شرکت نہ کرپانے سے متعلق انکشاف کیا۔
ندا یاسر نے بتایا کہ فروری 2021 میں وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ سیر پر نکل گئی تھیں، وہاں جانے سے قبل وہ والدہ سے مل کر گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بیمار رہتی تھیں لیکن اس وقت اس قدر بیمار نہ تھیں کہ وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ باہر نہ جاتیں۔
ٹی وی میزبان نے بتایا کہ مالدیپ پہنچنے کے اگلے روز ہی انہیں بہنوں نے فون کرکے فورا ملک واپس آنے کا کہا اور بتایا کہ ان کی والدہ سخت بیمار پڑ گئیں ہیں، انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے۔
ندا یاسر کے مطابق انہوں نے بہنوں کے کہنے پر اپنے ٹکٹ بک کروائے لیکن اس وقت کورونا کی وبا چل رہی تھی، اس لیے انہیں وہاں سے نکلنے سے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا پڑا اور ٹیسٹ کا رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی بہنوں کو بول دیا تھا کہ والدہ کی تدفین کردی جائے، کیوں کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا یا منفی اور وہ کب تک وہاں پہنچ سکیں گی، اس لیے والدہ کی تدفین کردی جائے۔
ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے آخری بار آن لائن والدہ کا دیدار کیا اور انہوں نے والدہ کے آخری سفر کو آن لائن دیکھا اور رات کو جب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ وطن واپس آئیں۔
پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی طرح ان کے شوہر یاسر نواز بھی اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یاسر نواز کی والدہ کے انتقال کے وقت وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ یورپی ملک ناروے گئی تھیں لیکن وہاں پہنچتے ہی ان کے شوہر غصہ کرنے لگے اور وہ جیسے ہی ہوٹل پہنچے اور فون سے وائی فائی کنیکٹ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
ان کے مطابق ساس کے انتقال کی خبر سننے کے بعد انہیں سمجھ آگیا کہ ان کے شوہر کو قدرتی طور پر غصہ کیوں آنے لگا۔
ندا یاسر نے بتایا کہ اسی وقت ہی ان کے شوہر اور بچوں نے واپسی کے ٹکٹ لیے لیکن یاسر نواز اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔
ٹی وی میزبان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جہاں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے، وہیں دونوں اپنی اپنی ساس کے جنازوں کو بھی نہ دیکھ سکے۔
خیال رہے کہ ندا یاسر کی والدہ کا انتقال فروری 2021 جب کہ یاسر نواز کی والدہ کا انتقال جون 2019 میں ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس
اپریل
برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین
مئی
ترک سیاست میں ہنگامہ خیز موڑ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے
مارچ
دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی معطلی
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: شامی میڈیا نے آج دوپہر جمعہ کو اطلاع دی کہ
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر عراق کا سخت ردعمل
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب
اکتوبر
اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے 7
دسمبر
ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں بائیڈن کی ناکامی: گلوبل ٹائمز
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: گلوبل ٹائمز امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ
جولائی
صیہونیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشنز میں 30 فیصد اضافہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے
ستمبر