?️
کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ برس مئی میں غیر ملکی شخص سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔
مدیحہ امام نے شادی کی پہلی سالگرہ پر حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
مداحوں نے ایک بار پھر مدیحہ امام کی پوسٹ پر نفرت انگیز کمنٹس کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جب کہ ان کی حمایت بھی مداح آگئے، جنہوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے مسلمان شخص سے شادی کی۔
زیادہ تر افراد نے دعویٰ کیا کہ مدیحہ امام کے شوہر کے غیر مسلم ہیں، بعض نے دعویٰ کیا کہ وہ مسیحی جب کہ بعض نے انہیں ہندو قرار دیا۔
اسی طرح کچھ افراد نے ایسے کمنٹس بھی کیے اور اداکارہ سے پوچھا کہ ان کی طلاق کب ہو رہی ہے؟
کچھ مداحوں نے کمنٹس کرکے مدیحہ امام سے استفسار کیا کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کو چھوڑ کر غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کیوں کی؟
ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ خود سید گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور کیا سید گھرانے کی خاتون کسی ہندو سے شادی کر سکتی ہیں؟
مذکورہ مداح کے سوال پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لاکھوں بار پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔
مدیحہ امام نے مزید لکھا کہ ان کا نکاح بھی ہوا تھا اور اب برائے مہربانی کرکے ایسی باتیں کرنا بند کرکے پرسکون ہوجائیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے صارفین سے التجا کی کہ وہ کسی کے بھی عقائد، رنگ اور نسل پر تنقید کرنا یا سوال اٹھانا بند کریں۔
خیال رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔
ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔
شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
مدیحہ امام پہلےبھی اپنے شوہر کے مذہب پر وضاحت کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ ہندو نہیں ہیں اور دلیل دیتی رہی ہیں کہ انہوں نے نکاح کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے
اپریل
جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے
مئی
بنگلہ دیش ایک اور سیاسی ہلچل کے دہانے پر: کیا محمد یونس استعفیٰ دیں گے؟
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: نوبل امن انعام یافتہ اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت
مئی
سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے ہمارے گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا
?️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم انکشاف کیا
مئی
صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی
ستمبر
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی
جنوری
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ ان کا افغانستان چھوڑنے کا طریقہ ہے: بولٹن
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ
نومبر
اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا
مئی