معاشرتی مسائل پر ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، ٹی وی کا یہی کام ہے، روبینہ اشرف

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ سنگین اور پیچیدہ معاشرتی مسائل پر ڈرامے بنانے کی سخت ضرورت ہے اور یہ کہ میڈیا اور ٹیلی وژن کا یہی کام ہے کہ وہ سماجی مسائل دکھائے۔

روبینہ اشرف نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان سمیت دیگر شعبہ جات کی شخصیات بھی شریک ہوئیں اور شو کے دوران معاشرے میں جنسی ہراسانی اور بچوں کے ساتھ نامناسب سلوک کے بڑھتے واقعات پر بحث کی گئی۔

پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش کرنا صرف والدین کا کام نہیں اور یہ کہ والدین اپنی ذمہ داری کسی حد تک ادا کر رہے ہیں لیکن اس باوجود بچے بے راہ روی کا شکار بن جاتے ہیں۔

ان کے مطابق آج کل دنیا تبدیل ہو چکے ہیں، اب ہر چیز ایک ٹچ اسکرین تک محدود ہوگئی ہے، اس لیے بچوں کی پرورش پہلے کے مقابلے زیادہ پیچیدہ کام ہوچکی ہے اور بچوں کی پرورش میں سماج کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح والدین اور اساتذہ بچوں کو سکھاتے ہیں، اسی طرح معاشرہ بھی ان کی تربیت کرتا ہے اور بچے سماج سے بھی اثر لیتے ہیں، وہ جو دیکھتے ہیں، اسے اپناتے ہیں۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ سماج میں جنسی ہراسانی اور بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات بڑھ چکے ہیں لیکن ادارے ملزمان کو عبرت ناک سزا دے کر کوئی ٹرینڈ سیٹ نہیں کر رہے۔

ان کے مطابق اداروں کو ملزمان کو سر عام سزا دے کر نشان عبرت بنانا چاہیے، تاکہ دوسرے اس سے سبق سیکھیں لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا ۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ اگر سماج معاشرتی مسائل پر ڈرامے دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہے تو سماج کو تیار کرنا پڑے گا۔

ان کے مطابق انہوں نے اپنے چالیس سالہ کیریئر کے دوران ایسے اچھوتے موضوعات پر بنے ڈراموں میں بھی کام کیا، جن موضوعات کو معیوب سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر موضوع پر ڈرامے بنائے جا سکتے ہیں، صرف مسائل کو پیش کرنے اور بیان کرنے کا ہنر آنا چاہیے۔

روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ سنگین اور پیچیدہ معاشرتی مسائل پر ڈرامے بنانے ہوں گے، کیوں کہ میڈیا اور ٹیلی وژن کا کام شعور اجاگر کرنا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔

ان کے مطابق ٹیلی وژن کا کام صرف تفریح فراہم کرنا نہیں ہوتا بلکہ بہت سارے مسائل پر شعور اجاگر کرنا اور تعلیم دینا بھی ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئندہ مالی سال کیلئے ترقی کی شرح کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی منظوری

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل

امریکہ اور مغربی ایشیا؛ ٹرمپ مشکل کا حصہ ہیں، حل نہیں

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ٹروتھ سوشل

ملیحہ لودھی: ٹرمپ انتخابی جنگ کے دلدل میں پھنس گئے ہیں

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کا ماننا ہے

سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت

?️ 28 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو

حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں صیہونیوں کی خام خیالی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

کیا بن گوئر صہیونی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں؟

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے وزیر نے بیت المقدس کی

بھارت کے وزیر خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ عطا تارڑ

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے