?️
کراچی (سچ خبریں) مداحوں نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی اور پریانکا چوپڑا کو ایک دوسرے کے مشابہہ قرار دے دیا ، مشابہہ قرار دیے جانے پر ژالے سرحدی نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ پریانکا اُن کی دور کی رشتہ دار ہو انہوں نےاس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کرچکی ہیں۔۔
معروف اداکارہ نے وقت گزاری کیلئے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اداکارہ نے صارفین کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیے۔اسی سیشن میں ایک صارف نے لکھا کہ آپ پریانکا کی ہمشکل لگتی ہیں۔
جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ ان سے یہی بات پہلے بھی کئی لوگ ہزار بار کر چکے ہیں ۔انہوں نے اپنے جواب میں ازراہِ مذاق یہ بھی لکھا کہ عین ممکن ہے کہ پریانکا چوپڑا میری دور کی رشتے دار ہو۔ژالے سرحدی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کرچکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ژالے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس زمانے میں کام شروع کیا جب پاکستان میں ہندوستانی چینلز پر پابندی لگائی گئی تھی اور اسی عرصے میں پریانکامس ورلڈ بنی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک شو کر رہی تھیں، لوگ سمجھے کہ وہ پریانکا ہیں اور ان دنوں ژالے ایک بھارتی اداکار کے ساتھ کام کر رہی تھیں، جس نے ان کی تصاویر اپنے دوستوں اور ایجنٹ کو بھیج دیں، جس کے بعد ہندوستان سے رابطہ کیا گیا کہ وہ پریانکا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کریں۔
11جون 1981ءکو پیدا ہونے والی ژالے سرحدی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اداکار خیام سرحدی کی بھتیجی ہیں۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ وژوئل آرٹس کے پہلے بَیچ سے پاس آؤٹ ہونے والے گریجویٹس میں سے ایک ہیں۔ژالے کو شوبز میں ان کے فیملی فرینڈ ساجد حسن نے متعارف کروایا جنہوں نے ژالے کو ایک سٹکام ’پنٹرز‘ میں چھوٹا سا رول دیا،اس کے بعد ژالے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے 2012ء میں عامر انیس سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لیسٹ سے نکال دیا
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بڑی سفارتی
ستمبر
یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی
اگست
نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے
اگست
مسجد اقصیٰ میں 40000 افراد کی نماز جمعہ میں شرکت
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز کے سخت
دسمبر
نیتن یاہو عنقریب کٹہرے میں؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ کی سماعت 10
دسمبر
امریکہ کس حد تک فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک ہے؟ برطانوی میگزین کی زبانی
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ
اکتوبر
کیا امریکہ بحیرہ احمر میں اپنی چودھراہٹ دکھا سکے گا؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صنعاء کے ایک سرکاری عہدیدار نے غزہ پر قابضین کی
اپریل
یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات
فروری