ماضی کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن بنائے جانے کا امکان

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ماضی کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کے تیسرے سیزن کا اسکرپٹ لکھا جا رہا ہے، جس کے بعد شائقین کو امید ہے کہ جلد ہی انہیں پسندیدہ ڈرامے کا نیا سیزن دیکھنے کو ملے گا۔

سنو چندا کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے، یہ ڈراما ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس کا پہلا سیزن 2018 اور دوسرا سیزن 2019 میں پیش کیا گیا تھا۔

ڈرامے کی کہانی فرحان سعید اور اقرا عزیز کی خاندانی شادی اور اس میں رکاوٹ کے گرد گھومتی ہے، تاہم ڈرامے میں دیگر کہانیاں بھی اچھے انداز میں دکھائی گئیں۔

شائقین کی جانب سے ’سنو چندا‘ کے دونوں سیزنز کو کافی پسند کیا گیا، ڈرامے کو رمضان ڈراما کے طور پر نشر کرنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت ملی۔

کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں تھیں کہ ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن بھی بنایا جائے گا اور اب فرحان سعید نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا اسکرپٹ لکھے جانے کی تصدیق کردی۔

فرحان سعید نے اسٹریمنگ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے ’سنو چندا‘ کے تیسرے سیزن سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

اداکار و گلوکار نے کہا کہ ڈرامے کے تیسرے سیزن سے متعلق بہت ساری باتیں درست نہیں، زیادہ تر افراہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرامے کا اسکرپٹ نہیں پڑھا لیکن انہیں معلوم ہے کہ تیسرے سیزن کا اسکرپٹ لکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن بنایا جائے گا یا نہیں، البتہ انہوں نے اس کی کہانی لکھے جانے کے عمل کی تصدیق کی۔

فرحان سعید نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ انہیں ’سنو چندا‘ کے تیسرے سیزن سے متعلق تمام معلومات ہے اور وہ اس کا حصہ ہوں گے۔

ڈراما شائقین کو امید ہے کہ آئندہ رمضان المبارک تک ’سنو چند ا‘ کا تیسرا سیزن تیار کرلیا جائے گا اور وہ ایک بار پھر فرحان سعید اور اقرا عزیز کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

پی ڈی ایم میں اختلاف کرنے والے کا نام سامنے آگیا

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے علاوہ پاکستان پیپلز

عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ ریفرنس

محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف

خاشقچی کے سلسلے میں اردوغان کا سعودی عرب سے معاملہ

?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:   واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سعودی حکومت بالخصوص محمد بن

اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل

روس کا ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے بارے میں انتباہ

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے کے فوجی

غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو شادی نہ کرتی، مدیحہ افتخار

?️ 24 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ

9 مئی المناک دن، جرم کرنے والے کے بچ نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے