فیصل قریشی کی صاحبزادی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی بڑی بیٹی حنیش قریشی نے بھی شوبز کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے شارٹ ٹیلی فلم سے ڈیبیو کردیا۔

فیصل قریشی تقریبا گزشتہ تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ متعدد مقبول اور میگا بجٹ ڈراموں سمیت چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فیصل قریشی نے جہاں اداکاری میں خود کو منوایا، وہیں انہوں نے متعدد ڈرامے اور فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں جب کہ انہوں نے میزبانی میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔

والد کی طرح ان کی بیٹی حنیش قریشی نے بھی اداکاری کا آغاز کردیا اور انہوں نے والد کی طرح ٹی وی اسکرین کے بجائے ڈیجیٹل ڈیبیو کو اہمیت دی۔

حنیش قریشی نے دی ڈارک امیج (ٹی ڈی آئی فلمز) کی جانب سے یوٹیوب چینل کے لیے بنائی گئی مختصر ٹیلی فلم (نقاب) سے اداکاری کا آغاز کیا ہے۔

دی ڈارک امیج فلمز کی جانب سے تقریبا 30 منٹ دورانیے کی مختصر فلم نقاب کو 26 فروری کو ریلیز کیا گیا، جس میں فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی نے شزا کا کردار ادا کیا ہے۔

مختصر فلم کی کہانی نمرہ جمیل نے لکھی ہے جب کہ احمد قاسمانی اور محسن علی نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

ٹی ڈی آئی فلمز کی پروڈیوس کردہ مختصر فلم میں حنیش قریشی کے علاوہ ثاقب سمیر، بلال جاوید، انوشے بلال اور فیض ریاض کے علاوہ دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مختصر فلم کی کہانی ایک قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش کے گرد گھومتی ہے۔

اپنی پہلی ڈیجیٹل فلم کی ریلیز کے موقع پر حنیش قریشی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تصدیق کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میڈیا اور لوگ انہیں ان کے والد کی وجہ سے زیادہ اہمیت دیتے دکھائی دیے۔

حنیش قریشی ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، ماضی میں بھی ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا اور شوبز میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔

حنیش قریشی سینیئر اداکار کی بڑی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں اور فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے دوسری شادی ثنا فیصل سے 2010 میں کی تھی، جن سے بھی انہیں 2 بچے، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔

مشہور خبریں۔

مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ

صہیونی قصبہ کریات شمونہ ایک بھوت شہر بن چکا ہے

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے ایک سال سے

عالمی یوم القدس یوم یکجہتی فلسطین

?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ

نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے

بیور بیچ کی تقریبات ، بن سلمان شدت پسندی سے لڑ رہا ہے یا اسلام سے؟

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:  فرانس نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ کے معاشی شہر میں

امریکہ میں صیہونی لابی کا اثر و رسوخ؛صیہونی وزیر خزانہ کا بیان

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بتزالل اسموٹریچ نے امریکہ کی جانب سے فلسطین

ہمارا صبر طویل نہیں ہو گا:انصاراللہ کا سعودی عرب کو انتباہ

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب کی طرف

اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے