فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈانس نہیں آتا، ایک طرح سے وہ اور ڈانس ایک دوسرے کے دشمن ہیں، اس لیے وہ کبھی فلموں میں ڈانس نہیں کریں گے۔

فواد خان نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت دیگر فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم انہیں فلموں میں ڈانس کرتے نہیں دیکھا گیا۔

اب خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ ’منی بیک گارنٹی‘ میں ڈانس بھی کرتے دکھائی دیں گے اور اسی حوالے سے انہوں نے حال ہی میں ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ سے بات کی اور بتایا کہ فلم میں ان کا کردار کس طرح کا ہوگا۔

فواد خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ہی شاندار اداکاری کی اور دونوں بہترین شخصیات کے مالک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں شنیرا اکرم کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، وہ پہلے بھی غیر ملکی اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کامیابی کے بعد ’منی بیک گارنٹی‘ کی کامیابی کی توقعات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی نئی فلم بھی اچھی کمائی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہ سکتے کہ ’منی بیک گارنٹی‘ کمائی میں ’مولا جٹ‘ کو ٹکر دے گی، تاہم نئی فلم بھی پیسہ وصول ہے اور کسی کے پیسے ضائع نہیں جائیں گے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اب آگے بڑھنا شروع ہوئی ہے اور اگر سینمائوں میں اچھی کمائی ہوگی اور فلمیں چلنے لگیں گی تو یقینی طور پر ملک میں زیادہ فلمیں بننا شروع ہوں گی۔

انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا موازنہ دیگر ممالک کی فلم انڈسٹریز سے کرنے کو بے وقوفانہ خیال قرار دیا اور کہا کہ ایسا موازنہ کرنا ہی نہیں چاہئیے۔

اداکار نے بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مبہم جواب دیا اور کہا کہ وہ کیوں بتائیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں؟

فلموں میں ڈانس کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے پہلے بھی کچھ فلموں میں تھوڑا سا ڈانس کیا ہے لیکن وہ فلموں میں نہیں ناچیں گے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ڈانس اور وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں، انہیں اچھا ڈانس نہیں آتا اور وہ فلموں کے لیے ڈانس نہیں کر سکتے لیکن اگلی بار کوشش کریں گے وہ ڈانس کی پریکٹس کرکے فلم کے سیٹ پر آئیں۔

خیال رہے کہ ’منی بیک گارنٹی‘ کو عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا، فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان، حنا دلپذیر، علی سفینہ، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید اور جان ریمبو شامل ہیں۔

منی بیک گارنٹی 7 افراد کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، یہ فلم نہ صرف پاکستانیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں سے متعلق ہے۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم ڈیبیو دے رہے ہیں۔

فلم میں پختون کا کردار پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مشہور خبریں۔

آسٹریلیائی بینک نوٹوں سے انگلینڈ کی ملکہ اور بادشاہوں کی تصاویر حذف

🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ مقامی ثقافت کے

وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا

🗓️ 28 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور

خیبر پختونخوا:  صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ

🗓️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش

داعش اور القاعدہ کے غنڈے جتنے چاہو لے آؤ ،مأرب آزاد ہو کر رہے گا: یمنی مجاہدین کا اعلان

🗓️ 21 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ویب سائٹ نے یمنی فوج کے ذریعہ صوبہ مأرب کو

نیتن یاہو 2025 اور اس کے بعد کے سالوں میں بھی جنگ جاری رکھنے کا خواہاں

🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz کے عسکری امور کے تجزیہ کار Amos Hareil

جنرل سلیمانی کی میراث خطے کے لوگوں کی آزادی کی جدوجہد ہے: ہسپانوی تجزیہ کار

🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے جنرل قاسم سلیمانی کی

مغرب یوکرین کے بحران کو کیوں طول دے رہا ہے ؟

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدویدیف نے کہا کہ

یوکرین کے صدر نے اناج کی برآمد کے لیے محفوظ راستے کا خیرمقدم کیا

🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:    یوکرین کے صدر نے جمعہ کے روز استنبول میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے