لاہور: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور تمام فلموں نے اندازوں سے کہیں کم کمائی کی۔
اس بار عید الفطر پر نئی اور پرانی ایک درجن سے زائد فلمیں ریلیز کی گئی تھیں، جس وجہ سے شائقین فلموں کے انتخاب میں بھی تذبذب کا شکار نظر آئے جب کہ میگا کاسٹ اور اچھی کہانی کی نئی فلم نہ لگنے کی وجہ سے بھی شائقین سینماؤں سے دور رہے۔
عید کے موقع پر نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’قلفی، کبیر، عشق لاہور، لمبی جدائی اور مارشل آرٹسٹ‘ شامل تھیں۔
مارشل آرٹسٹ پاکستانی نژاد امریکی اداکار شاز خان کی فلم ہے، جسے انگریزی زبان میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی پیش کیا گیا۔
اسی طرح باقی ریلیز ہونے والی فلموں میں قلفی اچھی کاسٹ پر مبنی فلم تھی، تاہم روایتی کہانی اور روایتی ڈائیلاگز کی وجہ سے یہ فلم بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اسی طرح باقی ریلیز ہونے والی فلمیں کبیر، لمبی جدائی اور عشق لاہور جیسی پنجابی فلم بھی شائقین کو خوش نہ کر سکی اور تمام فلموں کی کمائی اندازوں سے کہیں کم رہی۔
عید الفطر پر شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سینماؤں میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت دیگر پرانی بلاک بسٹر فلمیں بھی پیش کی گئیں لیکن اس باوجود فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
نئی اور پرانی فلموں کے ساتھ ساتھ ملک کے بڑے شہروں کے سینماؤں میں بھارتی پنجابی اور جنوبی بھارتی فلمیں بھی ریلیز کی گئیں جب کہ ہولی وڈ سمیت انڈونیشین فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں، تاہم ریلیز ہونے والی زیادہ تر فلمیں پرانی تھیں، جس وجہ سے شائقین کی دلچسپی کم رہی۔
ملک میں پاکستانی نئی اور پرانی ایک درجن سے زائد فلمیں ریلیز ہونے کے باوجود کراچی میں بند کیے گئے بعض سینما نہیں کھولے گئے جب کہ سب سے زیادہ فلمیں لاہور کے سینما اسکرینز پر پیش کی گئیں۔
لاہور میں پرانی پاکستانی فلموں کے مقابلے نئی پنجابی فلموں کو زیادہ پسند کیا گیا، تاہم اس باوجود تمام فلموں کی کمائی اندازوں سے کہیں کم رہی۔
مشہور خبریں۔
قدیروف کے تین نو عمر بیٹے یوکرین کی جنگ کے اگلے مورچوں پر روانہ
اکتوبر
صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط
فروری
دھمکیوں کے بجائے کبھی امن کا پیغام بھی دے دیا کرؤ
مارچ
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو
جون
ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء
جولائی
دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا
جون
یوکرین روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار
اگست
نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم
نومبر