🗓️
کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے متفق ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنےمیں ہے۔
عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ وہ امیتابھ بچن صاحب کے خیالات سے متفق ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ’اختلافات کے دوران آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ’خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنےمیں ہے‘۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے اسٹارز کے درمیان اچھے لمحات کو اپنے نوٹ میں دنیا کے سامنے اُجاگرکیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود کبھی ان ممالک کے اسٹارز کا گرم جوشی کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے بعد گلے ملنا وائرل ہوا۔انہوں نے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کی خوشی ان اسٹارز نے مل کر منائی۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کسی طرح کے دہشت گرد حملوں کو ہماری کہانیوں کے باہمی رابطے اور یکجہتی کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے
جون
غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح غزہ کے طبی ذرائع نے
اگست
افغان بچوں کو سیاسی یرغمال نہیں بنانا چاہیے: یونیسف
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یونیسف کے حکام نے افغانستان کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے
فروری
مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کرلیا
🗓️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان
جون
غزہ پٹی کی سرحد پر جھڑپیں ؛1 صیہونی فوجی زخمی
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی
دسمبر
صیہونی حکومت کے جرائم میں لندن کے ملوث ہونے پر برطانیہ کا احتجاج
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے حامی مظاہرین نے لندن میں فشر جرمن رئیل اسٹیٹ
نومبر
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
🗓️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر
جون
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ کیسا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی
🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی
فروری