عتیقہ اوڈھو نے 13 سال قبل فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا، بشریٰ انصاری

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا نہ کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ 13 سال قبل وہ فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کر چکی تھیں۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کو گزشتہ برس نشر کیا گیا تھا، جس میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار بشریٰ انصاری نے ادا کیا تھا۔

ڈرامے میں جاوید شیخ نے فہد مصطفیٰ کے والد، عماد عرفانی نے بھائی جب کہ ہانیہ عامر نے اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے کو منفرد کہانی کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا اور ڈرامے کی مقبولیت سرحد پار بھی جا پہنچی تھی۔

اسی ڈرامے کے حوالے سے عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ انہیں ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا تھا۔

انہوں نے دلیل دی تھی کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے انہوں نے فہد مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کی پیش کش کو مسترد کیا تھا۔

اب ان کی بات پر بشریٰ انصاری نے بھی طنزیہ انداز میں جواب دیا ہے کہ اداکارہ 13 سال قبل ڈرامے میں فواد خان کی ماں بن چکی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے جویریہ سعود کے رمضان شو میں اعتراف کیا کہ عتیقہ اوڈھو ان سے کم عمر ہیں لیکن پھر ساتھ ہی طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ 13 سال قبل ہی ڈرامے میں فواد خان کی ماں کا کردار ادا کرچکی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ اصل بات یہ تھی کہ عتیقہ اوڈھو اس وقت مصروف تھیں، اسی وجہ سے انہوں نے شاید انکار کردیا تھا، عمر کی بات نہیں تھی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے ہی جیسی ماں کے لیے انہیں کاسٹ کیا۔

بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فہد مصطفیٰ نے اپنے جیسی ماں کے لیے انہیں کاسٹ کیا جب کہ باپ یعنی جاوید شیخ کو عماد عرفانی جیسا ہونے کی وجہ سے کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت پر اٹلی کی سخت تنقید

🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک بیان میں، اٹلی کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ

حسنین لہری کا اپنے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام

🗓️ 31 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ماڈل حسنین لہری نے

یمن کے خلاف 8 سالہ جارحیت کا نتیجہ

🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ میں سعودی عرب کے سیاسی

یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

🗓️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب

غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا شکار ہونے والوں کے اعدادوشمار

🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک اہلکار نے اس طبی

شام میں اسرائیل اور دہشت گردوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں کا انکشاف

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی شام میں دہشت گردانہ حملوں کے آغاز کے بعد

پرویز الٰہی کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

🗓️ 21 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے