عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی

?️

کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و اہلکاروں کی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کرنے کی تصدیق کر دی  وہ اس ڈارامے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گےانہوں نے یہ بات ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ماڈل میرب علی کے اس ڈرامے کا حصہ بننے کے بعد سے یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عاصم اظہر بھی اس ڈرامے میں اداکاری کریں گے۔کچھ سوشل میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر شاید میرب علی کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اب گلوکار عاصم اظہر نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اس ڈرامے سے اداکاری میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ میں ڈراما ’صنفِ آہن ’ کا حصہ ہوں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ اداکاری ایک بہت محنتی کام ہے، ایک عظیم شخص نے کہا تھا کہ کیمرا کے سامنے پرفارم کرنا اداکاری کے بارے میں سب سے کم چیز ہے بات باقی چیزوں کی ہے جیسا کہ صبر، ریہرسلز اور لڑائیاں وغیرہ۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو کبھی بھی اداکار نہیں مان سکتا کیونکہ یہ ایک بہت مختلف چیز ہے۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ان کی اداکاری سے متعلق سوشل میڈیا پر سنسنی پھیل چکی ہے اور کچھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ میں کس کے ساتھ نظر آؤں گا۔ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق سوال پر عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ میں نہیں بتاسکتا، پروڈیوسر خفا ہوجائیں گی۔

مشہور خبریں۔

تخت و تاج کے لیے جاسوسی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:اپنے تخت کو محفوظ رکھنے کے لیے، سعودی رہنما صیہونی حکومت

ٹرمپ کا امریکہ سے 2 مسلم قانون سازوں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 مسلم قانون سازوں کے

صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ

سپریم کورٹ کی کاروائی مکمل فیصلہ محفوظ

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے

مراکشی شہریوں کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہرہ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم بالخصوص

سوئٹزرلینڈ میں فلسطینی شہریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس 

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے