?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایئر ہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔
ازیکا ڈینیئل حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آنے والی ہیں، انہوں نے پہلی بار کوئی مشکل کردار کیا ہے لیکن وہ اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے کہ اور خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی۔
انہوں نے انکشاف کیا ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفر کرنے والے بعض افراد انہیں اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے، جس پر انہیں غصہ آجاتا تھا لیکن وہ خاموش ہوجاتی تھیں۔
ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ کام کے دوران فضائی میزبانوں کو بزنس کارڈز دینا ہراسانی ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایسے معاملات اب بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران انہیں سینیئرز نے کافی رگڑے دیے اور ان سے بہت سارے کام کروائے۔
اداکارہ و کا کہنا تھا کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں، ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسر علی کاظمی ان کی ایئرلائن کے گروپ ڈاکٹر بھی تھی، انہوں نے ہی انہیں کام کی پیش کش کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی بار وہ شوٹنگ کے لیے جاپان گئیں لیکن پہلے منصوبے کے دو سال تک انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔
ان کے مطابق انہیں شروع میں لگتا تھا کہ ان سے اداکاری نہیں ہوسکے گی، اس لیے انہوں نے پہلے ہی منصوبے کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے باضابطہ طور پر شوبز کیریئر کا آغاز کیا۔
مشہور خبریں۔
حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ خطرے میں
?️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے لیے انتخاب
جون
امیر جماعت اسلامی کا شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے اظہار تعزیت
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں شہید
اگست
آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم
جون
میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ
فروری
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا
?️ 24 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی
مارچ
یوم حق خود ارادیت: کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری
جنوری
پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تیار: اسحاق ڈار
?️ 31 جولائی 2025پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تیار: اسحاق ڈار نیویارک میں
جولائی