?️
کراچی (سچ خبریں) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم صارفین نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے ایک اہم سوال کرلیا ہے کہ پاکستان یا آسٹریلیا، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی؟
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور اب سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے ایک اہم سوال کرلیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سمرا طارق نامی صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے پاس ملین ڈالر کا سوال ہے جوکہ کافی دلچسپ ہے۔
ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’ہم سبھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں شنیرا بھابھی کونسی ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟ پاکستان یا آسٹریلیا کو؟صارف نے وسیم اکرم اور فخرِ عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری طرف سے شنیرا سے یہ سوال لازمی پوچھیں؟
ٹوئٹر صارف کے سوال پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کے خیال میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟شنیرا کے پوچھنے پر زیادہ تر صارفین نے یہی کہا کہ وہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گی۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات: اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 25 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے
مارچ
یوکرین کے لیے امریکہ کے امن منصوبے کے مسودے
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین نے باضابطہ طور پر امریکہ کی جانب سے بھیجے گئے
نومبر
پنجاب میں مزدوروں کی اجرت معین کر دی گئی
?️ 2 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق وزیراعلیٰ آفس میں
مئی
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن
اکتوبر
کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج
?️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز
نومبر
اسرائیل غزہ کی دلدل سے فرار
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت صدام حکومت کے خاتمے کے بعد اس ملک پر
جون
وائٹ ہاؤس سائبر حملوں سے پریشان
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سائبر سیکیورٹی کے ایک سینئر عہدہ دار نے
مارچ
ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: جرمن کوچ نے سوال اٹھایا ہے کہ دو تفرقهانگیز شخصیات اپنے
نومبر