?️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں جمائمہ خان کی برطانوی ایشیائی فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑنے والے اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا کہ جب لوگ میرے کام کی زیادہ تعریف کرتے ہیں تو میں اپنے آپ سے سوال پوچھتی ہوں کہ کیا واقعی میں نے بہترین کام کیا ہے؟
جمائمہ خان کی فلم و’اٹس لو ٹو ڈو ویتھ اِٹ’ What’s Love Got to Do with It? کا برطانیہ میں پرئیمر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی، انہی میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
فلم کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ جب کوئی بڑی فلم یا بڑے پروجیکٹ کی پیشکش ہوتی ہے تو مجھے ہمیشہ ڈر لگتا ہے کیونکہ لوگوں کی بہت ساری امیدیں وابستہ ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ کرنے سے پہلے میں سوچتی ہوں کہ کیا ہوگا کہ میں ان تمام امیدوں پر پورا نہ اتروں؟ مجھے اپنے اوپر بہت زیادہ اعتماد اور بھروسہ نہیں ہے، ظاہر ہے کہ ہم سب اپنا بہترین دینا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی میرے کام کی بہت زیادہ تعریف کرتا ہے تو میں خود سے سوال کرتی ہوں کہ کیا واقعی میں نے بہترین کام کیا ہے؟
ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں 12 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی اس سوچ اور رویے میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔
سجل علی کا کہنا تھا کہ میں اداکاری ہی کرنی تھی لیکن کامیاب ہونے کا کبھی نہیں سوچا تھا، ہاں مگر انسان کو عاجز مزاج ضرور ہونا چاہیے۔
میں زندگی کے بارے زیادہ نہٰیں سوچنا چاہتی، ہر پروجیکٹ اپنے ساتھ نئی تجربہ لاتا ہے، لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں جمائمہ خان یا شبانا اعظمی کے ساتھ کام کروں گی۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ فلم کا ایک ڈائیلاگ ’میرے ساتھ کوئی مرد نہیں اس لیے میں ادھوری ہوں‘ تھا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے ۔
جس پر اداکارہ سجل علی نے جواب دیا کہ کوئی بھی عورت کسی آدمی کے بغیر نامکمل نہیں ہے، مجھے ایسا نہیں محسوس ہوتا کہ مجھے کسی آدمی کی اشد ضرورت ہے، میں اپنا ہر دن بہت پرجوش طریقے سے مناتی ہوں، لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گریجویئشن اور ماسٹرز کے بعد شادی ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہو یا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں ہونی چاہیے کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے ۔
مشہور خبریں۔
میونخ سے برسلز تک روس کے خلاف مغربی ممالک کی نفسیاتی جنگ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بھی روس کے خلاف نفسیاتی جنگ کو
فروری
وہ فلسطینی قیدی جسے اس کے گھر والے بھی نہیں پہچان سکے
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ریاست نے فلسطینی قیدی خلیل براقہ کو چار ماہ
فروری
بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی
جولائی
صیہونیوں کو فلسطین سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا:ٹویٹر صارفین
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں میں افراتفری اور وسیع
مارچ
پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ افغان خودکش حملہ آور گرفتار
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد سے خوارج کی
جولائی
ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری
اگست
ایران کے اقدامات کے بارے میں ایٹمی ایجنسی کا نیا دعویٰ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(IAEA) نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جون
مغرب میں کوئی نہیں جس سے ہم مذاکرات کر سکیں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین میدویدیف کا کہنا ہے کہ
دسمبر