🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اب اگرچہ وہ ’سنگل‘ ہیں لیکن وہ کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔
ساتھ ہی نعیمہ بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے۔
حال ہی میں نعیمہ بٹ نے ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے پاکستان میں کم کام کیا ہے، تاہم وہ 10 سال سے زائد عرصے تک امریکا میں اداکاری کا کام کرتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے بھی ابتدائی تعلیم ڈاکٹری کی لی تھی لیکن انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق بھی تھا۔
نعیمہ بٹ کے مطابق اداکاری کے شوق کی وجہ سے ہی وہ امریکا گئیں، پھر انہیں وہاں اسکالر شپ بھی ملی، جس پر انہوں نے اداکاری اور تھیٹر کی تعلیم لی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 10 سال تک امریکا میں تھیٹر اداکاری سمیت شوبز کے دوسرے منصوبوں میں کام کرتی رہیں، انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) کے ساتھ بھی کام کیا، جس کے بعد ہی ان کی والدہ نے انہیں پاکستان میں بھی اداکاری کی اجازت دی۔
ان کے مطابق والدہ نے انہیں پاکستان میں اداکاری کی اجازت دینے میں 10 سال لگائے اور وہ بھی انہیں اس لیے اجازت دی کہ انہیں امریکا جانا نہ پڑے۔
ایک سوال کے جواب میں نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ ”سنگل“ ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں۔
نعیمہ بٹ نے کہا کہ ان کے اس وقت کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔
بڑے بالوں کے راز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نعیمہ بٹ نے کہا کہ ان کے بڑے بالوں کا سب سے بڑا راز ان کے ”جینز“ ہیں، انہیں خاندان سے ہی ایسے جینز ملے، جس وجہ سے ان کے بال بڑے ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ خاندان سے ملنے والے جینز کے ساتھ ساتھ انہوں نے خوراک اچھی رکھی، وہ پروٹینز سمیت تمام دیگر چیزوں سے بھرپور غذائیں کھاتی رہی ہیں۔
نعیمہ بٹ نے کہا کہ خوراک کا بال بڑھانے میں اہم کردار ہوتا ہے لیکن جینز سب سے اہم ہیں، جن کے بال جلد بڑے ہوجاتے ہیں، انہیں مذکورہ طاقت جینز سے ملی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں بڑے بالوں کے ساتھ ان کے کردار کے مشہور ہونے کے بعد دوسری خواتین نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے۔
نعیمہ بٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کی سہیلیوں نے بھی رباب کے کردار کے بعد بال بڑھانا شروع کیے ہیں جب کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے سمیت دیگر ڈراموں کے اداکاروں نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے۔
اگرچہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں دیکھ کر باقی اداکاروں نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
اس سے قبل وہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہیں ان کے بڑے بالوں کی وجہ سے ایک بار ڈرامے میں کاسٹ نہیں کیا گیا جب کہ انہیں متعدد بار بال کٹوانے کی ہدایات کی گئیں لیکن انہوں نے بال نہیں کٹوائے۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر
جون
ایٹمی مذاکرات سے متعلق ایران کا مؤقف
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے ملک کا
اگست
صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی
مارچ
نئے سال کے آغاز پر حکومت نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
🗓️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر
دسمبر
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی صیہونیت مخالف قرارداد کا خیر مقدم کیا
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جنوری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر شہید
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے گزشہ سال سیف القدس
جون
زیادہ تر امریکی یوکرین کو فوجی امداد کی مخالف
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: آدھے سے بھی کم امریکی کیف کے لیے واشنگٹن کی
اگست
ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر