?️
سچ خبریں: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے انتہائی مشکل وقت میں فرح خان نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا۔
ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب پروگرام ’سرو اِٹ وِد ثانیہ‘ میں بولی وڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان کو مدعو کیا، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
اس دوران والدین ہونے کی مشکلات پر خاص طور پر بات ہوئی اور سنگل پیرنٹ کے طور پر اکیلے بچوں کی پرورش کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
فرح خان نے ثانیہ مرزا کی تعریف کی کہ وہ اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کر رہی ہیں، جو واقعی ایک مشکل اور قابل تعریف کام ہے۔
کوریوگرافر کے مطابق ثانیہ مرزا کو کام کے ساتھ ساتھ گھر اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی اکیلے کرنی پڑتی ہے، جو ان کی محنت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔
پروگرام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ بچے بہت سمجھدار ہوتے ہیں اور والدین کے مصنوعی مسکراہٹ یا خوشی دکھانے کے باوجود یہ سمجھ جاتے ہیں کہ گھر میں کچھ غلط ہو رہا ہے، اس لیے بچوں کو تکلیف دہ ماحول دینے کے بجائے الگ ہوجانا بہتر ہے۔
ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ فرح خان ان کی انتہائی قریبی دوست ہیں اور لوگ اکثر ان کی دوستی پر حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ دونوں مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
ان کے مطابق فرح خان نے ان کے سب سے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا، جب وہ زندگی کے انتہائی سخت حالات سے گزر رہی تھیں، اس دوران انہیں ایک لائیو شو کی میزبانی کرنی تھی، وہ کپکپا رہی تھیں، اس وقت فرح خان کی حوصلہ افزائی کے بعد وہ اس شو کی میزبانی کرنے کے قابل ہو سکی تھیں۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم جنوری 2024 میں ان کی شادی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔
بعد ازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی۔
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں، جب کہ شعیب ملک مختلف اوقات میں اپنے بیٹے سے ملنے جاتے ہیں اور ان لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج
اکتوبر
ہمارا مقصد فلسطینی ریاست کا قیام ہے: جرمنی
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک
ستمبر
شام میں امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہو رہا ہے: دمشق
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے السریا چینل کو
مئی
پاکستان میں آٹے کا بحران؛ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:220 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان جہاں روٹی روزمرہ کی
جنوری
اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے بمباری کیا ہوتی ہے،مفتی تقی عثمانی
?️ 17 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ
جون
امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری
مارچ
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
?️ 12 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان
جنوری
اسلام آباد: بی این پی-مینگل کے رہنماؤں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال
نومبر