🗓️
سچ خبریں:مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہی پوسٹ شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ میں اس وقت اپنی زندگی میں مشکل ترین آزمائش سے گزر رہی ہوں۔
اداکارہ نے فیس بُک اور ٹوئٹر پر سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انسٹاگرام پر اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تمام سابقہ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کاجول انسٹاگرام پر خاصا ایکٹو رہتی ہیں پوسٹس ڈیلیٹ کیے جانے سے قبل کاجول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی فیملی اور شوہر اجے دیوگن سمیت ، فلمی کیرئیر کی کئی تصاویر موجود تھیں جنہیں اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
اداکارہ کے پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے ساتھ ساتھ شیئر کیے گئے پیغام کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ ان سے سوشل میڈیا پر واپس آنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں، کسی نے ان کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا کہ برا وقت ہے گزر جائے گا تو کسی نے اسے ایک پبلسٹی اسٹنٹ کہا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
بلاول بھٹو کی جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات، فریقین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر متفق
🗓️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جولائی
یورپ روس کے ساتھ جنگ کی تلاش میں
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی حکام روس
جولائی
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی قومی ٹیم کا والی بال کھلاڑی شہید
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ابراہیم قصیعہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر صیہونی حکومت کی
نومبر
شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے
🗓️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ
فروری
فلسطین کو واپس لینے کا واحد راستہ ہمہ گیر مزاحمت ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین کی سرزمین، عوام اور مزاحمت کے
مارچ
عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی
🗓️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت
مارچ