?️
کراچی: (سچ خبریں) ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر صارفین کا سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور اب انہوں نے شو کو یوٹیوب پر رپورٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
لازوال عشق اس وقت سے تنقید کا سامنا کر رہا ہے، جب سے اس کا پہلا ٹیزر سامنے آیا۔
شو کو پاکستانی اور اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ناقدین نے اسے ’غیر اسلامی‘ اور ’مغربی ڈیٹنگ شوز کی نقل‘ قرار دیا اور سوشل میڈیا پر شو کے خلاف ہیش ٹیگز فوراً ٹرینڈ کرنے لگے۔
سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے بھی شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا، تاہم پیمرا نے وضاحت دی کہ شو کسی ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہوگا، اس لیے پابندی نہیں لگائی جا سکتی اور یہ یوٹیوب پر دستیاب ہوگا۔
اداکارہ مشی خان نے بھی شو پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستان نے ترکی کے مقبول ریئلٹی شو ’عشق آداسی‘ سے متاثر ہو کر یہ شو بنایا۔
مشی خان کے مطابق ہر معاشرہ اپنے اقدار کے مطابق چلتا ہے اور نہ جانے یہ لوگ پاکستان میں فحاشی پھیلانے کے لیے کس فنڈنگ پر کام کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں شو کی پہلی قسط نشر ہوئی، جسے اب تک یوٹیوب پر 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
پہلی قسط میں شرکا لڑکیوں کو بولڈ مغربی انداز کے لباس میں دکھایا گیا، جب کہ عائشہ عمر بھی مختلف موضوعات پر بلا جھجک گفتگو کرتی دکھائی دیں۔
شو کی پہلی قسط پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید سامنے آئی، خاص طور پر خواتین کے لباس پر اعتراضات سامنے آئے۔
تنقید کے بعد ریئلٹی شو کی میزبان عائشہ عمر نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے لیے اصل اہمیت ان کی والدہ کی رائے کی ہے اور والدہ کو یہ شو بے حد پسند آیا۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ کیا امی کو پہلی قسط پسند آئی؟ بالکل! اور انہی کی رائے اور فیڈبیک ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔
تاہم، انسٹاگرام اور ایکس پر صارفین نے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ جاری رکھا ہوا ہے۔
صارفین کا ماننا ہے کہ شو کے آغاز سے قبل کہا گیا تھا کہ یہ بھارتی اور دیگر غیر ملکی ڈیٹنگ شو کی نقل نہیں ہے، لیکن اس میں بھی یہی سب کچھ ہو رہا ہے۔
ایکس صارف کے مطابق انہوں نے یوٹیوب پر اس شو کو رپورٹ کر دیا ہے اور وہ باقی سب سے بھی درخواست کر رہی ہیں کہ اس شو کو یوٹیوب پر رپورٹ کریں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 2 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے
اکتوبر
امریکا نے پاکستانی اپوزیشن گروپوں پر دباؤ بڑھا دیا
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے بلوچستان
اگست
امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی
ستمبر
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعظم
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فرسودہ
جولائی
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت، فاروق عبداللہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 19 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی
جون
رائے شماری کے نتائج: اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کے تازہ ترین سروے کے
جون
غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ
جون