?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، یہ فلم کانز فلم مارکیٹ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ پاکستان میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی ہوگیا۔
مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔
وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔
ورائٹی کے مطابق فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ ’میں نے یہ سفر 10 سال پہلے 2014 میں شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ ممکن ہوسکے گا، اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹول میں دیگر دنیا کی بہترین فلموں کے مقابلے میں اپنی فلم کو دیکھنا ایک الگ احساس ہے۔‘
مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’دی گلاس ورکر عثمان ریاض اور مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے ذریعہ تخلیق کردہ ایک آرٹ ہے، ہم اسے پاکستانی سینما گھروں میں ناظرین کے لیے اردو اور انگریزی دونوں میں پیش کریں گے۔‘
انہوں نے اس فلم کو پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس سے پہلے کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم تیار نہیں کی۔
یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
گلاس ورکر پروجیکٹ میں نوجوان اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں، ٹیم میں کام کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے اور 52 فیصد خواتین ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظور
?️ 23 جولائی 2025نیو یارک: (سچ خبریں) عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز
جنوری
شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر
جولائی
جولانی نے شام میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا اعتراف کیا
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: احمد الشارع نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے
نومبر
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 16 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) کامن ویلتھ کی جانب سے 8 فروری 2024ء کے
ستمبر
شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
?️ 5 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی
اکتوبر
اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا ہے
?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا
ستمبر