?️
ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے والی پریانکا چوپڑا نے دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں پریانکا چوپڑا کی فلم کی کافی تعریف کی اور انسٹاگرام پر ایموجیز بھی شیئر کئے اداکارہ کے تعریفی الفاظ پر ’اوہ شکریہ دی (Dee)‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیا مرزا نے پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم ’دی میٹرکس ری سریکشنز‘ کی تعریف کی اور کہا کہ’یقیناً اس میں بہت کچھ ناقابل یقین ہوگا‘۔دیا مرزا نے انسٹاگرام پوسٹ میں تحریر کیے گئے ان کلمات کے ساتھ سفید دل اور ہاتھ اٹھائے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کیے اور ساتھ ہی پریانکا چوپڑا کو ٹیگ بھی کردیا۔
دیسی گرل نے اداکارہ کے تعریفی الفاظ پر ’اوہ شکریہ دی (Dee)‘ کہہ کر مخاطب کیا۔رواں ہفتے کے آغاز میں پریانکا چوپڑا نے فلم کی پرموشن کےلیے پوسٹ شیئر کی تھی اور ساتھ میں لکھا تھا کہ ’آج سے دی میٹرکس آپ سنیما گھروں اور ایچ بی باکس پر بلارہی ہے‘۔
حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی والدہ نے بھی اپنی بیٹی کو سراہنے کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس میں اپنی اور بیٹی کی تصویر بھی لگائی تھی۔والدہ نے لکھا کہ یہ مقام پانے کےلیے تم نے جو ہمت دکھائی اسے ہم آج منا رہے ہیں، یہ کامیابی تم نے کمائی ہے، تمہیں فلم کی ریلیز پر ڈھیروں نیک تمنائیں قبول ہوں۔
فلم کے پریمئر کے موقع پر پریانکا کی ساس اور سسر موجود تھے جبکہ شوہر شریک نہ ہوسکے، رپورٹر کو اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نک جونس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
جون
یوکرینی صدر کے توہمات پر روس کا ردعمل
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے زلنسکی کے دعوے کو توہمات بیمارگونه
مئی
صیہونی حکومت سے یورپ کے سب سے بڑے سرمایہ کاری فنڈ کے انخلا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کو ان جماعتوں کی طرف سے دھکے ملتے رہتے
اگست
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر
بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا وزیراعظم کا ایجنڈا ہے، مریم اورنگزیب
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
جون
آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی: اسد عمر
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے
اپریل
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئے اقدامات؛ وائٹ ہاؤس وائٹ کوف کے نئے اقدام کے بارے میں پر امید ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے جمعرات کی صبح اعلان
مئی
مغرب قرآن جلانے کی حمایت کیوں کرتا ہے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکومت نے اسلامی مقدس مقامات کے خلاف ایک اور مجرمانہ
اگست