?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نبیل ظفر نے تین دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈرامے ’دھواں‘ میں ان کے کردار داؤد کی موت ان کی فرمائش پر کرائی گئی۔
’دھواں‘ کو 1994 میں پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا تھا، اس میں نبیل نے جاسوس پولیس افسر داؤد کا کردار ادا کیا تھا، جن کی دشمنوں سے مقابلے کے دوران موت ہوجاتی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’دھواں‘ میں انہیں ابتدائی طور پر محض 6 قسطوں کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ان کا کردار زیادہ قسطوں تک بڑھایا گیا۔
ان کے مطابق چونکہ انہوں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ انہیں ایک حد تک کام کرنا ہے، اس لیے وہ ڈرامے میں کام کر کر کے تنگ آگئے اور انہوں نے ٹیم سے کوئٹہ سے واپس جانے کی اجازت مانگی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کو کوئٹہ میں جنوری میں فلمایا جا رہا تھا، ہر روز شوٹنگ کرکے رات کو ڈراما ایڈٹ کرنے کے بعد نشر کیا جاتا تھا، اس لیے وہ کوئٹہ کی سردی سے بھی تنگ آگئے تھے۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈراما ٹیم کو بتایا کہ ان کے کردار کو ختم کرکے ان کی موت کروادی جائے اور انہیں جانے دیا جائے۔
ان کے مطابق ان کے دباؤ پر ڈراما ہدایت کار اور کیمرامین نے ان کی موت کا منظر بنایا اور کسی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان کے کردار کی موت کا منظر سب سے زیادہ مقبول جائے گا۔
اداکار نے بتایا کہ انہیں خون کی جگہ روح افزا لگایا گیا اور وہ اپنے کردار کی موت کا منظر شوٹ کروانے کے بعد واپس فیصل آباد چلے گئے لیکن چند دن بعد جب ڈراما نشر ہوا تو وہ مقبول ہو چکے تھے۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ رشتے داروں، شائقین، اداکاروں اور ہدایت کاروں نے ان کے گھر پر فون کرکے ان سے ڈرامے کی اگلی قسط سے متعلق پوچھنا شروع کیا اور پورے ملک میں وہ مقبول ہوگئے۔
اداکار نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے سے قبل وہ متعدد ڈرامے کر چکے تھے لیکن ان کی شہرت ’دھواں‘ سے ہوئی اور بعد ازاں انہوں نے ’عجائب گھر‘ نامی ڈراما کیا، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا
?️ 15 اگست 2025 پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا پاکستان کے وزیرِاعظم
اگست
ترکی کا شمال مشرقی شام پر ڈرون حملہ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کو ڈرون حملے میں
اگست
بغداد سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی وفد کی آمد
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:تعاون اور شراکت کے عنوان سے بغداد میں منعقدہ ایک روزہ
اگست
محمد رعد: فوج بھی جانتی ہے کہ مزاحمت کے بغیر ملک کی حفاظت نہیں کی جا سکتی
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ نے
ستمبر
متحدہ عرب امارات کا چین کے ساتھ مشترکہ ویکسین بنانے کا منصوبہ
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کئی مہینوں سے سینوفارم ویکسین کو چین کے
ستمبر
پاکستان کو ٹرمپ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے، حامد میر کا مشورہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر صحافی حامد میر نے حکومت
جون
یمن کا شپنگ کمپنی کو انتباہی ای میل
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: یمنی بحریہ کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ٹیوٹر جہاز
جون
بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل
اپریل