🗓️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلا انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کزن ہیں۔
مدیحہ رضوی نے گزشتہ ہفتے جنید علی پرویز سے شادی کی تھی، انہوں نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد شادی کی تھی۔
اداکارہ کی پہلی شادی نومبر 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، انہوں نے 2014 میں اداکار حسن نعمان سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، جوڑے کو دو بیٹیاں بھی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے دوسری شادی کے بعد فوچیا میگزین کو پہلا انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شادی اور طلاق سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ایک ساتھ پلے اور بڑھے۔
اداکارہ کے مطابق شوہر ان کے ماموں کے بیٹے ہیں اور دونوں کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔
مدیحہ رضوی نے بتایا کہ ان کی شادی کے بعد یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بہت سارے دعوے کیے گئے کہ ان کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔
ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے تین سال کم عمر ہیں اور انہیں ہی پہلے ان سے شادی کی خواہش ہوئی اور انہوں نے ہی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی۔
مدیحہ رضوی کے مطابق پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد جیسے ہی انہیں جنید علی پرویز نے پیش کش کی تو وہ شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوگئیں لیکن شروع میں انہیں یہ مشکل ضرور آئی کہ وہ خود سے چھوٹے مرد سے کیسے شادی کریں لیکن پھر انہوں نے خود کو تیار کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت ہی انہوں نے اور ان کے پہلے اور دوسرے شوہر نے فیصلہ کیا کہ ان سب کی پہلی اور اولین ترجیح اداکارہ کی بیٹیوں کی پرورش ہوگی اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
Johann Gutenberg faces tough questions during news conference
🗓️ 30 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی
🗓️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے
فروری
روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، وزیراعظم
🗓️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل
جون
وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
🗓️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
مئی
دنیا بھر میں صیہونی سفارتی مراکز میں الرٹ جاری
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: دمشق پر دہشت گردانہ حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے
اپریل
پاکستان بار کونسل کی عدالت عظمیٰ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں
مارچ
صیہونی مذاکرات کے بارے میں جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام
مئی
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے
اکتوبر