دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا پور کے مرکزی اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈراما پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے اور اس کی شوٹنگ کے دوران استعمال کی گئی ٹیکنالوجی فلموں والی ہے۔

حال ہی میں رمشا اور خوشحال خان نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی کہانی افسانوی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تمام کردار افسانوی ہیں۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ دنیا پور کی شوٹنگ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی کی گئی اور ہر جگہ پوری کاسٹ اور دیگر افراد ساتھ جاتے تھے۔

خوشحال خان نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، کیمرا سے لے کر ایکشن ڈائریکٹرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز سے بھی الگ الگ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک طرح سے بدلے اور خاندانی و قبائلی تصادم کے ارد گرد گھومتی ہے اور وہ ڈرامے میں اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیتی دکھائی دیتی ہیں۔

خوشحال خان کے مطابق وہ بھی ایک طرح سے اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ جہاں اچھے کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ غلط روپ میں بھی نظر آئیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں رمشا خان نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور شہرہ آفاق ہولی وڈ سیریز گیم آف تھرونز کی کاپی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسری فلم کو دیکھ کر ڈراما بنایا گیا، البتہ ممکن ہے کہ لوگوں کے بعض مناظر دوسری سیریز اور فلموں جیسے نظر آئیں۔

اسی طرح خوشحال کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا نام دنیا پور ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی سیریز مرزاپور کی کاپی ہے۔

ڈرامے کے بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دونوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے لیکن انہیں درست انداز میں معلوم نہیں کہ شوٹنگ پر کتنا خرچہ آیا۔

میزبان نے جب انہیں بتایا کہ رپورٹس ہیں کہ دنیا پور کی تیاری میں 25 سے 30 کروڑ روپے لگے ہیں تو اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ اس پر دونوں اداکاروں نے جواب دیا کہ انہیں بجٹ کا درست علم نہیں، البتہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ دنیا پور مہنگا ترین ڈراما ضرور ہے۔

دنیا پور کو گرین ٹی وی پر 25 ستمبر سے نشر کیا جائے گا، اس کی کہانی دنیا پور نامی افسانوی علاقے اور اس پر بادشاہی کے لیے جنگ لڑنے والے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے کی ہدایات شاہد شفاعت نے دی ہیں، اس میں رمشا خان، نعمان اعجاز، منظر صہبائی، خوشحال خان اور دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں رہائشی بلند عمارتیں اسرائیلی فضائی حملوں کا ہدف پھر بھی لوگ شہر نہیں چھوڑ رہے

?️ 14 ستمبر 2025غزہ میں رہائشی بلند عمارتیں اسرائیلی فضائی حملوں کا ہدف پھر بھی

واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل

?️ 27 اگست 2021نیو یارک( سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی

امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ

پیلوسی کا دورۂ تائیوان آگ سے کھیل

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان

معرکہ حق: عالمی میڈیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرویدہ

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید

فوجی کمان کی تبدیلی سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، اہم فیصلے متوقع

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ

صیہونی حکومت کا طیارہ مغربی کنارے میں گر کر تباہ

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:   اسرائیل کا ایک تربیتی طیارہ جمعہ کو بیت المقدس کے

موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے