کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فیس بُک کی دُنیا میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد فیس بک پر اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اُنہیں دو اعشایہ 9 ملین یعنی 29 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی فیس بُک پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس ضمن میں حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے فیس بُک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
حریم شاہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اُنہیں دو اعشایہ 9 ملین یعنی 29 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار کے فیس بُک اکاونٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُن کے فالوورز کی تعداد ملین میں ہے لیکن حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 66 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی ان کا نام تو تاحال نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔