?️
کراچی (سچ خبریں) سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں، انہوں نے گزشتہ سال شوبز کو خیر آباد کہہ کر مذہب کی طرف رغبت حاصل کی تھی۔انہوں نے شادی کے بعد اس سفر کو سب سء خوبصورت سفرکہا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ دورانِ پرواز لی گئی۔ثناء خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔‘ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے۔خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔
بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں کی بے خوف نماز
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی شہاب نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی پرواہ
ستمبر
یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت
نومبر
اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے
جولائی
سول تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف سویلین قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مریم اورنگزیب
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
مئی
اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی
دسمبر
بالی ووڈ سپر اسٹار کو سانپ نے کاٹ لیا
?️ 26 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اور معروف سپر اسٹار سلمان خان
دسمبر
اسرائیل میں سیاسی خانہ جنگی
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یائر
اگست
انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی
فروری