?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے میں ایسا کردار دیا گیا جس نے انہیں خود بھی حیران کر دیا، کیونکہ انہیں شوٹنگ کے وقت معلوم ہوا کہ وہ صرف صبور علی کی ہی نہیں بلکہ سلمان سعید کی ماں کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔
تارا محمود نے حال ہی میں ’سما ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
تارا محمود نے کہا کہ انہوں نے اداکاری کا آغاز اتفاقاً کیا، انہیں اس کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ تھا کہ اداکاری میں اپنا کیریئر بنائیں، لیکن اداکارہ ثمینہ احمد نے ان پر زور دیا کہ وہ اداکاری کریں تو پھر وہ اس فیلڈ میں آگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار ڈراموں کے کرداروں کے اثرات عام روزمرہ زندگی پر بھی پڑتے ہیں، وہ ایک ڈراما کر رہی تھیں ’شادی کارڈ‘، جس میں انہوں نے اردو اور انگریزی کو مکس کر کے کوئی زبان بولی تھی، وہ کافی دلچسپ تھی اور وہ زبان وہ عام زندگی میں بھی بولنے لگی تھیں۔
تارا محمود نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت صاف گو ہیں اور اکثر اوقات اس عادت کی وجہ سے لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی چیز اچھی نہ لگے تو وہ سوچے سمجھے بغیر لوگوں سے کہہ دیتی ہیں، جیسے اگر کسی کے کپڑے یا رنگ اچھے نہ لگیں تو وہ بلا جھجک کہہ دیتی ہیں کہ ’تمہارے یہ کپڑے اچھے نہیں لگ رہے‘ یا ’یہ رنگ تم پر جچ نہیں رہا‘، جس پر لوگ اکثر برا مان جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے تو عموماً ڈراموں کی کہانی تبدیل نہیں ہوتی، لیکن ڈراموں کے سیٹ پر ایک چیز سب سے زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے کہ انہیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان کے کتنے بچے ہوں گے۔
ان کے مطابق، ایک مرتبہ وہ کسی ڈرامے میں کام کر رہی تھیں جس کے بارے میں انہیں بتایا گیا کہ وہ صبور علی کی ماں کا کردار ادا کریں گی، لیکن جب وہ شوٹنگ کے لیے پہنچیں تو انہیں معلوم ہوا کہ سلمان سعید بھی ان کے بیٹے ہوں گے، یہ سن کر وہ حیران رہ گئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان سعید کہیں سے بھی ان کے بیٹے نہیں لگ رہے تھے، ان کا قد بھی بہت زیادہ ہے اور عمر میں بھی خاصے مناسب ہیں، تو اس پر انہوں نے حیران ہو کر کئی بار سلمان سعید سے پوچھا کہ ’آپ ڈرامے میں میرے بیٹے ہوں گے؟‘ ایسی صورتحال کبھی کبھار ڈراموں کے سیٹ پر پیش آجاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے، 4 اہلکار شہید
?️ 1 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں)کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو مختلف
جون
ترکی اور پاکستان کے درمیان معاہدہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے
جنوری
عالمی بینک کی خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے
جولائی
جولانی کا اسرائیل کو مصالحت کے مثبت اشارہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو
اپریل
فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے
مارچ
لبنان میں نیتن یاہو کی ون اسٹاپ شاپ پالیسی؛ جنگ بندی کمیٹی کے اجلاسوں سے لے کر دہشت گردی کی نئی فہرست کی اشاعت تک
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: 27 نومبر 2024 کو لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان
دسمبر
خلیج فارس کے عرب حکمران استعمار کے آلہ کار
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: بحرین کے حزب اختلاف کے مصنف اور تجزیہ نگار ابراہیم
دسمبر