بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا کبھی مرد ہو ہی نہیں ہوسکتا، جان ریمبو

?️

لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی یا کسی بھی خاتون کو عزت نہ دینے والا شخص کبھی مرد ہو ہی نہیں سکتا۔

جان ریمبو نے حال ہی میں ساتھی اداکار سعود کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے شوبز انڈسٹری سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے جان ریمبو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اہلیہ صاحبہ کو کیسے شادی کی پیش کش کی تھی؟

اداکار کے مطابق دونوں نے جب پہلی بار ایک ساتھ فلم کی، تب ہی انہیں صاحبہ پسند آگئی تھیں، ان کی پہلی جب کہ صاحبہ کی تیسری فلم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبہ کی پہلی دونوں فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں، ان کے ساتھ تیسری فلم کامیاب ثابت ہوئی اور شوٹنگ کے دوران ہی انہیں اداکارہ پسند آگئی تھیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی صاحبہ کو واضح طور پر کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی بات نہ بنی اور اداکارہ ان سے دور رہنے لگیں۔

جان ریمبو کا کہنا تھا کہ بعد ازاں صاحبہ بھی ان کے قریب آنے لگیں اور دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، پھر دونوں نے شادی کرلی۔

ان کے مطابق صاحبہ نے ان سے شادی کے لیے ایک ہی فرمائش کی کہ وہ انہیں جھونپڑی میں بھی رکھیں گے، تب وہ رہ لیں گی لیکن وہاں اے سی ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں جان ریمبو کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ سے ڈرتے نہیں ہیں، البتہ ان کی عزت کرتے ہیں، انہیں پیار دیتے ہیں اور اہلیہ بھی انہیں اتنی ہی عزت اور پیار دیتی ہیں۔

کامیاب ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے جان ریمبو نے کہا کہ ان کے درمیان بھی لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں لیکن دونوں کی یہ بات اچھی ہے جب کہ ایک کو غصہ آتا ہے تو دوسرا خاموش ہوجاتا ہے اور یہی ان کی ازدواجی زندگی کی کامیابی ہے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شادی شدہ مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ جب بھی ان کا اہلیہ سے جھگڑا ہو اور اگر بیوی بات کر رہی ہوں تو شوہر حضرات خاموشی سے ان کی بات سن لیا کریں، چند منٹ بعد ہی اہلیہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیوی کے غصے کے وقت شوہروں کے خاموش ہوجانے سے بیویوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہوجاتا ہے اور پانچ منٹ بعد ہی بیوی چائے کا کپ لے کر سامنے آجاتی ہیں۔

جان ریمبو نے مزید کہا کہ جس طرح بیوی اپنے شوہر کی عزت کرتی ہیں، اسی طرح شوہروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کی عزت کریں، عزت اور محبت بیویوں کا حق ہے، جو انہیں ملنا چاہیے۔

ان کے مطابق جو افراد بیوی یا خاتون کی عزت نہیں کرتے، وہ مرد ہو ہی نہیں سکتے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کے اقدامات کے خلاف امریکی عوام کا صبر ختم ہو رہا ہے:سی این این

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک مطلع ذریعے نے بتایا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات

امریکہ چین کے خلاف کیا کر رہا ہے؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت

مصر میں رمضان کا موسم

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا

محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے

ایران سے جنگ کا انجام تلخ اور دردناک رہا:سابق صیہونی وزیر 

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر سابق آویگدور لیبرمن نے ایران سے جنگ کے

ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب کے جبر کے حوالے سے بائیڈن کی خاموشی پر تنقید

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں

انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا ظہرانے میں خطاب ان کا

شہید سلیمانی کا قاتل تاریخ کے کوڑے دان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے